:نئی دلی۔8؍ دسمبر ۔
روڈٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ امیٹھی، اتر پردیش میں امیٹھی بائی پاس ) قومی شاہراہ931 )کے 2 لین کی تعمیر کو 283.86 کروڑ روپے کے بجٹ سے منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ٹریفک میں آسانی ہو گی، زرعی پیداوار کی نقل و حمل آسان ہو گی اور یہ تجارتی اور صنعتی ترقی میں مددگار ثابت ہو گا جس سے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔جناب گڈکری نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں ای پی سی موڈ کے تحت کونڈاگاؤں اور نارائن پور اضلاع میں قومی شاہراہ۔130 ڈی پر 2 لین میں اپ گریڈیشن کا کام 322.40 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے۔