سرینگر//بی جے پی لیڈر ہاردک پٹیل نے گجرات میں بھاجپا کی ممکنہ جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے 370کے خاتمہ کا موجب قراردیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اس جرت مندانہ فیصلے سے عوا م میں پارٹی کی مقبولیت بڑھی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے آج ووٹوں کی گنتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی واضح برتری کے ساتھ، بی جے پی کے ویرمگام امیدوار اور پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے پارٹی کی کامیابی کا سہرا اب تک کیے گئے کاموں کو دیا۔انہوں نے 2019 میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بھی روشنی ڈالی۔ "یہ بی جے پی کے کام کی جیت ہے، ‘آرٹیکل 370’ کو ہٹانابی جے پی کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور لوگوںنے اسلئے بھاجپا کے حق میں ووٹ دیئے ۔پارٹی جو ریاستی انتخابات سے مہینوں پہلے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا مشن اور وژن ملک کی مضبوطی کے حق میں ہے ۔ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو متنازعہ آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا جس نے ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلے 20 سالوں میں کیے جانے والے کام پر توجہ مرکوز کریں گے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) سے کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ ویرمگام نے حلقہ کی مزید ترقی کے لیے ہاردک پٹیل کو ’’جیت‘‘ دیا،‘‘ پٹیل نے سیٹ سے اپنی واضح جیت کی امید کرتے ہوئے کہاکہ ابھی بہت سے کام ایسے ہیں جو ملکی مفادات کیلئے ضروری ہے ۔ کانگریس سے بی جے پی میں آنے والے پٹیل نے کانگریس کے لکھا بھرواد اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے امرسنہ ٹھاکور کے خلاف مقابلہ کیا۔ پاٹیدار کوٹہ تحریک کے رہنما نے اپنے آبائی شہر ویرمگام سے الیکشن لڑا تھا – جو گجرات کے 182 اسمبلی حلقوں میں سے ایک ہے۔