سرینگر//وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے ’ملک کی خارجہ پالیسی کوسلامتی ،انسداددہشت گردی اورترقی پرمرکوز‘قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان اور چین کے درمیان اقتصادی عدم توازن کے بارے میں فکر مند ہیں۔سی این آئی مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ جے شنکر نے سلامتی پر توجہ مرکوز کرنے والی خارجہ پالیسی بنانے کیلئے وزیراعظم مودی کی تعریف کی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ہندوستان اور چین کے درمیان اقتصادی عدم توازن کے بارے میں فکر مند تھے۔ وزیرخارجہ ایس جے شنکر کاکہناتھاکہ وزیراعظم مودی نے واقعی ایک ایسی خارجہ پالیسی کی قیادت کی ہے جو بہت زیادہ سیکورٹی اور زیادہ ترقی پر مرکوز ہے جبکہ خارجہ پالیسی میں عوام پر مرکوز پالیسی بھی تشکیل دی ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ 8 سالہ مودی حکومت نے دہشت گردی کے مسئلے کو عالمی بحث کے مرکز میں لایا ہے۔ وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہاکہ8سالہ مودی سرکار نے دہشت گردی کو عالمی بحث کے مرکز میں لایا ہے،اورساتھ ہی مرکزی سرکار نے سرحدی انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے، جیسا کہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ ہمارے سیکورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔لہٰذا یہ اوڑی اور بالاکوٹ ہو سکتا ہے،یہ ڈوکلام اور لداخ ہو سکتا ہے، لیکن آپ آج دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ایسا ملک نہیں ہے جو اپنے سخت سیکورٹی چیلنجوں سے پیچھے ہٹے۔ انہوں نے مودی حکومت کے 20 سال مکمل ہونے والے حجم میں شراکت دار ہونے کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے ٹویٹر پر’’ خارجہ پالیسی میں وزیراعظم کے نئے تصورات، خواہشات، اور حکمت عملی کے بارے میں لکھا۔ جے شنکر نے ملک میں سرمایہ اور ٹیکنالوجی کو دنیا سے لانے کی مودی کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔ جے شنکر نے 11 سال قبل مودی کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت کو بھی یاد کیا جب وہ چین میں ملک کے سفیر تھے اور مودی اس ملک کا دورہ کرنے والے گجرات کے چیف منسٹر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سفارت خانے میں وزرائے اعلیٰ کی میزبانی کرتے تھے لیکن یہ بہت مختلف تھا۔ یہ بہت الگ تھا کیونکہ وہ آدھی رات کے بعد پہنچے تھے۔