• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-15
Reading Time: 1min read
A A
0
چین کیساتھ بھارت کے تعلقات نارمل نہیں: وزیر خارجہ

چین کیساتھ بھارت کے تعلقات نارمل نہیں: وزیر خارجہ

FacebookTwitterWhatsapp

اقوام متحدہ؍۱۵دسمبر؍
ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی میزبانی کی اور پڑوسی ملک کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا، اسے اقوام متحدہ جیسے طاقتور پلیٹ فارم پر خِطاب کَرنے کا کوئی حق نہیں ہے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ذریعہ کشمیر پر پاکستان کے تبصرے کے بعد اسی پلیٹ فارم پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "ہم آج واضح طور پر کثیرجہتی میں اصلاح پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔فطری طور پر ہمارے اپنے مخصوص خیالات ہوں گے اور کم از کم یہ بات سامنے آرہی ہے کہ اس میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی ہے۔‘‘جے شنکر منگل کو اقوام متحدہ پہنچے، جہاں سلامتی کونسل میں ہندوستان کی صدارت میں انسداد دہشت گردی اور ریفارمڈ ملٹی لیٹرزم پر دو اہم ایونٹ ہو رہے ہیں۔ ملٹی لیٹرزم پر بحث کی صدارت اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل رکن روچیرا کمبوج نے کی۔ اس دوران پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر اٹھایا تھا۔جے شنکر نے چین اور پاکستان دونوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فطری طور پر ہم آج کثیرالجہتی (ملٹی لیٹرلزم) میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
ہمارا اپنا نظریہ ہو سکتا ہے لیکن ایک عمومی رائے قائم ہو رہی ہے، کم از کم ہمیں اس میں زیادہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ دنیا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کررہی ہے اور ایسے دور میں، کچھ لوگ دہشت گرد حملوں کے مجرموں، سازش کرنے والوں کو صحیح ٹھہرارہے ہیں۔ وہ ان کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی منچ کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔”انہوں نے کہا، "دنیا ہنگامی حالات، جنگوں اور تشدد سے گزر رہی ہے اورجدوجہد کر رہی ہے۔ امن لانے اور راستہ دکھانے کے لیے مہاتما گاندھی کے نظریات آج بھی ضروری ہیں۔ اقوام متحدہ کی ساکھ وبا، آب وہوا میں تبدیلی، تنازعات اور دہشت گردی جیسے چیلنجوں پر موثرجواب دینے پر منحصرہے۔ مسٹر جے شنکر نے یہ بیان یو این دفتر میں گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد دیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page