• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بیس (20)سالہ نوجوان دنیا کا سب سے پستہ قامت شخص قرار

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-15
Reading Time: 1min read
A A
0
20سالہ نوجوان دنیا کا سب سے پستہ قامت شخص قرار

20سالہ نوجوان دنیا کا سب سے پستہ قامت شخص قرار

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ
ایران سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ افشین اسماعیل کو دنیا کا سب سے پستہ قامت شخص قرار دیا گیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق افشین اسماعیل کا قد 2 فٹ 1.6 انچ ہے اور وہ کولمبیا کے ایڈورڈ نینو سے 2.7 انچ چھوٹے ہیں، جن کے پاس پہلے یہ ریکارڈ موجود تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دبئی میں افشین اسماعیل کے قد کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے ایک گاؤں میں پیدا ہونےو الے افشین اسماعیل کی زندگی آسان نہیں گزری۔پیدائش کے وقت ان کا وزن محض 700 گرام تھا / فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈزان کے والدین کو بیٹے کے قد کے بارے میں اس وقت علم ہوا جب افشین کی عمر 2 سال تھی، جبکہ پیدائش کے وقت ان کا وزن محض 700 گرام تھا اور اب ان کا وزن لگ بھگ ساڑھے 6 کلوگرام ہے۔افشین پیدائشی طور پر ایک جینیاتی مرض سے متاثر ہیں جس کے باعث ان کا قد چھوٹا رہ گیا، ان کے خاندان کے کئی افراد کا قد بھی چھوٹا ہے مگر افشین جتنا چھوٹا کسی کا نہیں۔والدین کی آمدنی زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے بچپن میں افشین کا علاج نہیں ہوسکا تھا۔قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے افشین کو اسکول جانے کا موقع بھی نہیں مل سکا اور تعلیم کا حصول مشکل ہوگا، البتہ رشتے داروں کی جانب سے افشین کو کچھ چیزیں پڑھائی گئی ہیں۔اپنے آبائی علاقے میں افشین بہت زیادہ مقبول ہیں اور ان کے اپنے الفاظ میں ‘جہاں بھی میں جاتا ہوں لوگ مجھے سراہتے ہیں، میرے بہت زیادہ دوست ہیں’۔لوگوں کی توجہ ملنے سے افشین کو خوشی ہوتی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ‘متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر میرے ساتھ تصاویر کھچوا کر مجھے مقبول کیا، میں زیادہ دیر تک موبائل فون کو استعمال نہیں کرسکتا کیونکہ اس کا وزن زیادہ ہوتا ہے مگر فون سے مجھے لوگوں سے تعلق بڑھانے میں مدد ملتی ہے’۔دبئی میں افشین نے اپنا ایک بڑا خواب بھی اس وقت پورا کیا جب انہیں دنیا کی طویل ترین عمارت برج خلیفہ جانے کا موقع ملا۔افشین زیادہ تر کارٹون اور سوشل میڈیا استعمال کرکے وقت گزارتے ہیں، ٹام اینڈ جیری ان کا پسندیدہ کارٹون ہے۔اسی طرح افشین کو فٹبال کا بھی بہت زیادہ شوق ہے اور وہ لیونل میسی کو پسند کرتے ہیں مگر ان کے خیال میں فٹبال ورلڈکپ ٹرافی اس بار بھی فرانس کے نام رہے گی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

2026-09-27
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

2026-09-27
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

2026-09-23
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page