• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, نومبر ۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر اور لداخ میں شدید سردیوں کا زور جاری

26 سے 30 دسمبر تک برفباری ہونے کا امکان / محکمہ موسمیات

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-23
A A
0
فروری سے موسم میں بہتری کا امکان: سونم لوٹس

فروری سے موسم میں بہتری کا امکان: سونم لوٹس

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر //سردیوں کا بادشاہ 40دن پر محیط ’’ چلہ کلان ‘‘ نے اپنے تیور سخت کرتے ہوئے پوری وادی اور لداخ کو ٹھنڈ کی لپیٹ میںلیا ہے۔ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی شدید سردی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ جاری ہے ۔سرینگر میں منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور لیہہ میں درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جس کے نتیجے میںجھیل ڈل کی سطح اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہوئے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے مطابق 25دسمبر کی شام سے مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی جس کے نتیجے میں 26سے 30دسمبر تک بارشوں اور برفباری ہونے کے امکانات ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ادی میں شدیدٹھنڈ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ اگرچہ دن بھر ہلکی دھوپ نکل آتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے ۔ شدید سردی کے بیچ 21دسمبر سے 40روزہ چلہ کلاں شروع ہونے سے سردی سے اہلیان وادی کو کپکپا دیا۔ چلہ کلاں کے شروعاتی دنوں میں محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز تک دن کے درجہ حرارت میں کوئی اضافہ نہیں ہوسکتا جبکہ رات کے درجہ حرارت میں بدتریج گراوٹ آسکتی ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔اسی طرح لداخ خطے کے دراس میں بھی درجہ حرارت بہت ہی حد تک نیچے آگیا ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر علاقوں میں آبی ذخائر منجمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی شدید سردی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ جاری ہے ۔سرینگر میں منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور لیہہ میں درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس دوران سرینگر میں ایک مرتبہ پھر منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سے جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ کے لہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 13.8 ڈگری اور 13.1 ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 25دسمبر تک تک بنیادی طور پر خشک موسم جبکہ26 سے 30 دسمبر تک عام طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ دھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

2026-10-17
منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

2026-10-15
وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

2026-10-15
رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-09
جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

2026-10-08
جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

2026-10-08
بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

2026-10-08
صاف ایندھن کی رسائی کیلئے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی2026 نافذ

صاف ایندھن کی رسائی کیلئے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی2026 نافذ

2026-10-08
فی الحال سکول اوقات کار جوں کے توں،نومبر میں تبدیل ہونے کا امکان

فی الحال سکول اوقات کار جوں کے توں،نومبر میں تبدیل ہونے کا امکان

2026-10-07
عدالتی افسران کی ریٹائرمنٹ کی عمر اب 62سال،وزراء کونسل کی سفارشات کو ایل جی منظوری دیدی

عدالتی افسران کی ریٹائرمنٹ کی عمر اب 62سال،وزراء کونسل کی سفارشات کو ایل جی منظوری دیدی

2026-10-07
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page