• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حکام کو ازالے کی سختی کیساتھ ہدایت

ایل جی ملاقات: عوامی شکایات کی ہوئی سماعت،معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے ای۔گورننس پر دیا گیا زور

Nigraan News by Nigraan News
2 منٹ پہلے
A A
0
حکام کو ازالے کی سختی کیساتھ ہدایت
FacebookTwitterWhatsapp

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے منگلوار کویہاں سول سیکرٹریٹ میں ’’ ایل جی ملاقات ‘‘ براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت کے پروگرام میں لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے مناسب اَزالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ ترقیاتی کمشنروں ، اعلیٰ اَفسران سے جے کے گرام پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات طلب کیں اور شفاف اور مؤثر اَنداز میں شکایات کا فوری اَزالہ کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا ،’’ لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے اور بروقت مسائل کو حل کرنے کے لئے شکایات کے اَزالے کے طریقہ کار کو ٹیکنالوجی کی مدد سے مسلسل اَپ گریڈ کیا جانا چاہیے۔ ہم بہت تسلی بخش نتائج حاصل کر رہے ہیں اور شہریوں کو مساوی طور پر آسانی سے ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے پوری لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ایڈمنسٹریشن سیکرٹریوں اور ضلع ترقیاتی کمشنرں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام آن لائن خدمات مؤثر طریقے سے چل رہی ہیں اور خدمات کے فوائد عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا،’’ ہمیں کسی بھی وقت کہیں بھی بغیر کسی رُکاوٹ کے معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے اِی ۔ گورننس کی صلاحیت کو بروئے کار لانا چاہیے۔سینئر اَفسران کو بھی چاہیے کہ وہ شکایات کے بروقت نمٹانے کو یقینی بنائیںاور نوڈل اَفسران شکایات کے نمٹانے کی سختی سے نگرانی کریں ۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے بانڈی پورہ کے یاور محی الدین کی ان کے بیٹے کے حق میں تعلیمی اِمداد کی منظوری سے متعلق شکایت پر سکول او راعلیٰ تعلیم محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہل اِستفادہ کنندہ تعلیمی اِمداد کے فوائد سے محروم نہ رہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈوڈہ کے گاؤں ترانکھل میں سکول کی نامکمل عمارت سے متعلق ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے سفیان احمد کی شکایت کو دور کرتے ہوئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ باقی ماندہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ٹرانسفارمر وں کی تنصیب کے حوالے سے گلاد مینڈھر پونچھ کے بشیر احمد کی شکایات پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو اِس مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ حکومتی سکیموں او رمحکموں کو شہریوں کو درکا ر تمام خدمات بغیر کسی رُکاوٹ اور پریشانی کے فراہم کرنے کے لئے جواب دہ ہونا چاہیے۔‘‘سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے چیئر کو جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت اور صورتحال کے بارے میںجانکاری دی۔بات چیت پروگرام کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، اِنتظامی سیکرٹریز ،صوبائی کمشنران ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر او رعملی طور پر موجود تھے۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پی ایم مودی نے کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

پی ایم مودی نے کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

2 منٹ پہلے
جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

2 منٹ پہلے
لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

2 منٹ پہلے
حکومت نے تین سالوں میں جموں و کشمیر میں 15,000 آسامیاں پُر کیں: حکام

سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

2 منٹ پہلے
ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

2 منٹ پہلے
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

2 منٹ پہلے
دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

2 منٹ پہلے
کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

2 منٹ پہلے
علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

2 منٹ پہلے
اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

2 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.