• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شموئل احمد کی وفات اردو فکشن کا بڑا نقصان: پروفیسر شیخ عقیل احمد

Nigraan News by Nigraan News
2 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
شموئل احمد کی وفات اردو فکشن کا بڑا نقصان: پروفیسر شیخ عقیل احمد

شموئل احمد کی وفات اردو فکشن کا بڑا نقصان: پروفیسر شیخ عقیل احمد

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی, 27 دسمبر (یو این آئی) ممتاز فکشن نگار شموئل احمد کی وفات کو اردو فکشن اور مجموعی طورپر اردو زبان و ادب کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شموئل احمد جیسے بے باک اور دلچسپ افسانہ نگار کی رحلت سے مجھے ذاتی طورپر شدید رنج ہوا ہے، کیوں کہ ہمارے ان سے ذاتی تعلقات تھے۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ ایک عمدہ تخلیق کار ہونے کے علاوہ بہت محبت کرنے والے انسان بھی تھے۔ شیخ عقیل نے کہا کہ شموئل احمد اپنے تخلیقی اسلوب کے انفراد ، تیکھے اور دو ٹوک اندازِ بیان اور دلچسپ موضوعات کی وجہ سے ہم عصروں میں الگ پہچان رکھتے تھے۔ انھوں‌ نے خصوصاً جنسی نفسیات کو اپنی کہانیوں میں بڑی خوبی سے سمویا اور ساتھ ہی عصری مسائل کو بھی اپنی تخلیقات میں اجاگر کرتے رہے ۔انھوں نے کہا کہ جس زمانے میں شموئل احمد نے افسانہ نگاری کا آغاز کیا ، وہ جدیدیت کےغلغلے کا عہد تھا اور بہت سے نئے فن کار اس کے زیر اثر علامتی و تجریدی افسانے لکھ رہے تھے، لیکن شموئل احمد نے کسی بھی رجحان کو قبول کرنے کے بجائے اپنی الگ راہ نکالی اور دیکھتے ہی دیکھتے ادبی دنیا پر چھا گئے۔ شیخ عقیل نے کہا کہ شموئل احمد نے بعض علامتی کہانیاں بھی لکھی ہیں، مگر ان کی اصل خصوصیت ان افسانوں میں مضمر ہے، جن میں انھوں نے براہِ راست کسی سماجی، ثقافتی یا سیاسی موضوع پر اپنی تخلیقی جولانیوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ علمِ نجوم کے بھی ماہر تھے، جس کا فائدہ انھوں نے اپنی افسانہ نگاری میں بھی اٹھایا اور ان کی متعدد کہانیوں میں اس کے مختلف رنگ نظر آتے ہیں۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ادویات بنانے والے پلانٹس کی جانچ ہوگی

ادویات بنانے والے پلانٹس کی جانچ ہوگی

2 منٹ پہلے
امریکہ میرے ملک میں بدعنوانی میں ملوث رہا ہے: کرزئی

امریکہ میرے ملک میں بدعنوانی میں ملوث رہا ہے: کرزئی

2 منٹ پہلے
یوکرین نے روس کو مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

یوکرین نے روس کو مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

2 منٹ پہلے
طالبان کی خواتین پر پابندی عائد، این جی او نے کام بند کر دیا

طالبان کی خواتین پر پابندی عائد، این جی او نے کام بند کر دیا

2 منٹ پہلے
تعلیم نسواں کو فروغ دینا ترقی کیلئے لازم: صدر جمہوریہ مرمو

تعلیم نسواں کو فروغ دینا ترقی کیلئے لازم: صدر جمہوریہ مرمو

2 منٹ پہلے
بھارت اور چین کے مابین کشیدگی سے بین الاقوامی تجارت متاثر

بھارت اور چین کے مابین کشیدگی سے بین الاقوامی تجارت متاثر

2 منٹ پہلے
خطرات کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے ہم آہنگی ناگزیر: آرمی چیف

خطرات کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے ہم آہنگی ناگزیر: آرمی چیف

2 منٹ پہلے
پاکستان‘ بھارت کو کمزور کرنے میں مصروف عمل: راجناتھ

پاکستان‘ بھارت کو کمزور کرنے میں مصروف عمل: راجناتھ

2 منٹ پہلے
جموں کشمیر میں کووڈ پھر سے اُبھرنا شروع5افراد پازٹیو قرار

جموں کشمیر میں کووڈ پھر سے اُبھرنا شروع5افراد پازٹیو قرار

2 منٹ پہلے
31 مارچ 2023 تک پین کارڈکو آدھار کے ساتھ لنک کرنا لازمی

31 مارچ 2023 تک پین کارڈکو آدھار کے ساتھ لنک کرنا لازمی

2 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.