• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

زمینی و فضائی رابطہ ہوا بحال

18جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-15
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر میں 30 جنوری تک موسم خراب رہنے کا امکان

کشمیر میں 30 جنوری تک موسم خراب رہنے کا امکان

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر//جموںو کشمیر میں 10جنوری سے شروع ہونے والی برف باری اور بارشوں کا سلسلہ تھم گیا جس کے ساتھ ہی وادی کا بیرون دنیاکے ساتھ زمینی و ہوائی رابطہ سنیچر کی صبح سے باضابط طور بحال ہوا ہے ۔اس دوران جمعہ کے روز ہوئی بھاری برف بارے کے کے نتیجے میں بجلی اور پانی کی سپلائی کے علاوہ رابطہ سڑکیں جہاں جہاں متاثر ہوئی ہے انہیں بھی شام تک بحال کیا تھا اورمعمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی ہے ۔سری نگر،14 جنوری: وادی کشمیر کا بیرونی دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ہفتے کو ایک روز بعد بحال ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا 18جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق جموںو کشمیر میں 10جنوری سے شروع ہونے والے برف باری اور بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے اور لوگوں نے برف باری اور بارشیں ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران جمعہ کے روز وادی کے میدانی و بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور بارشوں کی وجہ سے معمولات کی زندگی پٹری پر دوبارہ لوٹ آئی ہے جبکہ ہفتے کو سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگیا وہیں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ائیر پورٹ حکام کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے کی رن وے سے برف ہٹایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر پہلی پرواز دلی سے دوپہر تک آئی گی۔ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پروازیں معطل رہنے کے باعث ہفتے کو زیادہ تعداد میں پروازیں آنے کا امکان ہے۔دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک ہفتے کو ایک روز بعد بحال کر دیا گیا۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر چھوٹی گاڑیوں کی دو طرفہ آوا جاہی کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر رام بن کے مہر اور دیگر علاقوں میں چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آئے تھے جس کے بعد اس پر ٹریفک بند کر دیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا تھا۔وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے پہلے ہی بند ہے جبکہ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ادھر جمعہ کی شدید برف باری کی وجہ سے وادی کشمیر کے اکثر علاقوں میں رابط سڑکوں پر مسلسل برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر برف جمع ہوئی تھی جس کوصاف کرنے کا سلسلہ سنیچر کی صبح سے شروع کیا گیا ہے جو سلسلہ شام تک جاری تھا اور حکام کا کہنا تھا کہ سبھی چھوٹی بڑی سڑکوں قابل آمد رفت بنایا جائے گا ۔ادھر شدید برف باری کے باعث یہاں کئی اضلاع میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی تھی جس کو بحال کیا گیا تھا ادھر سب ضلع ترال میں جمعہ کی شام بجلی سپلائی متاثر ہوئی تھی جو بحال کیا گیا ہے جبکہ اننت ناگ کولگام ،شوپیان ،پلوامہ ،اونتی پورہ،کے علاوہ شمالی کشمیر میں بجلی سپلائی کو بحال کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کسی بھی علاقے میں بجلی سپلائی متاثر نہیں ہے جبکہ سڑکوں کو بھی قابل آمد رفت بنالیا گیا ہے ۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے جموںو کشمیر میں 10جنوری سے13تک برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی تھے جس دوران کشمیر میں شدید برف باری جبکہ جموں میں بارشیں ہوئی تھی تاہم کشتوڑا اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے اس دوران محکمہ موسمیات نے 18جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی تھی ۔بر وقت برف باری سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے انہوں نے کہا کہ برف باری سال بھر پانی رہنے کے علاوہ اب ندی نالوں اور چشموں کی شان رفت لوٹ آئے گی ۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ارمیلا ماتونڈ بھارت جوڑو یاترا میں شامل

ارمیلا ماتونڈ بھارت جوڑو یاترا میں شامل

2023-01-24
تعلیمی شعبہ میں اہم تبدیلیاں رونما

تعلیمی شعبہ میں اہم تبدیلیاں رونما

2023-01-22
زیون میں رہائشی کوارٹروں کا افتتاح

زیون میں رہائشی کوارٹروں کا افتتاح

2023-01-21
اہلخانہ کو ایکس گریشیا کیا فراہم

اہلخانہ کو ایکس گریشیا کیا فراہم

2023-01-19
بڈگام :دوقامی جنگجو جاں بحق

بڈگام :دوقامی جنگجو جاں بحق

2023-01-18
وانمباڑی سے فروغِ اردو کی نئی تاریخ رقم

وانمباڑی سے فروغِ اردو کی نئی تاریخ رقم

2023-01-12
تربیت سے زمینی تعاون فراہم ہوگا: ایل جی

تربیت سے زمینی تعاون فراہم ہوگا: ایل جی

2023-01-07
جغرافیائی اشاروں کو گیم چینجر قرار دیا

جغرافیائی اشاروں کو گیم چینجر قرار دیا

2023-01-05
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ”بھارت جوڑو یاترا “میں شرکت

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ”بھارت جوڑو یاترا “میں شرکت

2023-01-03
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیرکے شہریوں کی معاشی بدحالی ختم:رپورٹ

راجوری جنگجو حملے کے مجرموں کو جلد ہی سزا دی جائے گی:ایل جی سنہا

2023-01-02
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.