• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جنوری ۱۹, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرگل میں سی ای سی آئس ہاکی چیمپین شپ اختتام پذیر

ہل کونسل روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں :فیروز خان

Nigraan News by Nigraan News
3 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
کرگل میں سی ای سی آئس ہاکی چیمپین شپ اختتام پذیر
FacebookTwitterWhatsapp

کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍ سی ای سی آئس ہاکی چمپئن شپ آج کھری سلطان چو اسپورٹس اسٹیڈیم بیماتھنگ کرگل میںاختتام پذیر ہوئی جس میںکڑاکے کی سردی کی باوجود ضلع بھرکی ستائس ٹیموںنے شرکت کی جن میں عورتوں کی چارٹیمیں بھی شامل تھیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی مقابلے میں ہل کونسل کرگل کے سربراہ فیروزاحمدخان مہمان خصوصی تھے جبکہ ہل کونسل کرگل کے ایکزیکیٹوکونسلرانجینئرپونچوک ٹشی ،ایکزیکیٹوکونسلرمحسن علی ،ڈپٹی کمشنر کرگل سنتوش سکھ دیو،چیرمین لداخ حج کمیٹی محمدعلی مجاز اورڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈاسپورٹس آفیسرکرگل عابدعلی کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ آفیسران ،آئس ہاکی کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیرتعدادموجودتھی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ہل کونسل کرگل کے سربراہ فیروزاحمدخان نے اپنے خطاب میں آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں دونوں فاتح ٹیموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انھیں مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی خواتین ٹیموں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انھوں نے ضلع میں آئس ہاکی کھیل کی اہمیت ومقبولیت کے بارے میں بتایاکہ آئس ہاکی کھیل کو ضلع میں گذشتہ کئی سالوں کے اندرکافی فروغ ملاہے یہی وجہ ہے کہ ضلع کے سبھی دیہات یعنی بلاک ہیڈکواٹروں تحصیل وسب ڈویژن سطح پر آئس ہاکی کھیل کو مزیدفروغ دینے کے لئے آئس ہاکی رنک تعمیر کئے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر دوبڑ ے بین الاقوامی سطح کے آئس ہاکی رنک زیرتعمیر ہیں جواگلے سال مکمل ہوجائیںگے۔انھوں نے مزیدبتایاکہ رواں مالی سال کے دوران ہل کونسل کے کونسلروں نے سبسیٹی کمپوننٹ اسکیم کے تحت نصف فیصدسے زیادہ فنڈزکھیل کود میں مختص کئے ہیں اور ضلع میں دیگر قومی وبین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے بجائے یہاں کی روایتی کھیلوں آئس ہاکی ۔تیراندازی اور ہارس پولوکوفروغ دیا گیاہے ۔انہو ںنے کہا کہ یہاں کھیل کو دمیں آگے بڑھنے کے کافی مواقع ہیں جس کو لیکریہاں کے کھلاڑی قومی وبین الاقوامی سطح پربھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ کیونکہ مستقبل میں یہ ٹورنامنٹ نہ صرف یوٹی سطح پر بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی کھیلا جائے گا جس کے لیے ہل کونسل ہر ٹیم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ ہل کونسل کرگل یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت کومزیدفروغ دیکرقومی وبین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے قابل بنانے کے خاطرہرممکن امدادفراہم کرنے کوتیارہے۔انھوں نے ٹورنامنٹ میں فائنل مقابلے میں شریک ٹیموںکو مبارکبادپیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا فاتح بننے پر فرینڈز پشکم اے کو آئس ہاکی کے مکمل سیٹ فراہم کرنے کااعلان کیااختتامی تقریب میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈاسپورٹس آفیسرکرگل عابدعلی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔واضح رہے یہ ٹورنامنٹ رواں مہینے کی گیارہ تاریخ سے اٹھارہ تاریخ تک جاری رہا۔ٹورنامنٹ کا پہلا فائنل مقابلہ خواتین کے زمرے میں واکھا ملبیک اور ڈاؤن ہل کرگل کے درمیان کھیلا گیا۔اورڈاؤن ہل کرگل نے 3:0کے فرق سے جیت حاصل کی ۔دوسرا فائنل مقابلہ مردوں کے زمرے میں فرینڈز پشکم اے اور ہمس دراس کے درمیان کھیلا گیا۔اس طرح فرینڈز پشکم اے نے 3:1 کے تناسب سے جیت کر ہمس دراس کو مقابلے میں شکست دی۔آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فرینڈز پشکم اے کے سرفراز احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور انہیں بالترتیب 3000 اور 5000 روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔اسی طرح ڈاون ہل کرگل سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بانو کو بالترتیب 3000 اور 5000 روپے کا نقد انعام دیا گیا اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فرینڈز پشکم اے کو 50,000 روپے کا نقد انعام اور ڈاون ہل کرگل کو 50,000 روپے کانقد انعام دیا گیا۔اسی طرح رنر اپ ہونے پر ہمس دراس اور واکھا ملبیک کوفی ٹیم 30,000روپے دیئے گئے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو نقد انعامات، مومنٹو اور سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کرگل اور سرینگر کے درمیان ہوائی سروس کی کامیاب شروعات

کرگل اور سرینگر کے درمیان ہوائی سروس کی کامیاب شروعات

3 منٹ پہلے
سال 2021سے جاری ٹنل پر کام پہلی بار موسمی صورتحال کی وجہ سے روکا گیا ہے۔ حکام

حالیہ برفانی تودے کے بعد اسٹریٹجک زوجیلا ٹنل میں کام روک دیا گیا

3 منٹ پہلے
صدر مرمو نے چھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر، ایل جی کو نئے اختیارات سونپے۔

صدر مرمو نے چھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر، ایل جی کو نئے اختیارات سونپے۔

3 منٹ پہلے
لداخ کے نوجوانوںکوروزگار فراہم کرنے کے لئے اقدامات

لداخ کے نوجوانوں کوروزگار فراہم کرنے کے لئے اقدامات

3 منٹ پہلے
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج قائم ، پہلگام سرد ترین مقام

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج قائم ، پہلگام سرد ترین مقام

3 منٹ پہلے
بڈگام جھڑپ:لشکر طیبہ کے 2 مقامی جنگجو مارے گئے

بڈگام جھڑپ:لشکر طیبہ کے 2 مقامی جنگجو مارے گئے

3 منٹ پہلے
قومی اردو کونسل میں اردو اسپیکنگ یونین، ماریشس کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ

قومی اردو کونسل میں اردو اسپیکنگ یونین، ماریشس کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ

3 منٹ پہلے
کرگل میں بہتر ٹریفک نظام یقینی بنانے کے لئے بیداری مہم

کرگل میں بہتر ٹریفک نظام یقینی بنانے کے لئے بیداری مہم

3 منٹ پہلے
دراس میں مشکوہ وادی کو گھریلو سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا

دراس میں مشکوہ وادی کو گھریلو سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا

3 منٹ پہلے
سرینگر میں سابق فوجیوں کے لازوال جذبہ اور عزائم کو یاد کیا گیا

سرینگر میں سابق فوجیوں کے لازوال جذبہ اور عزائم کو یاد کیا گیا

3 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.