روہتک/22جنوری؍
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ( آئی آئی ایم ) روہتک کے زیر اہتمام سالانہ ایلو منی میٹ ( ایلو مینٹی 2023 ) کے نویں ایڈیشن میں شرکت کی۔
ایلومنی میٹ جوکووِڈ کی وجہ سے دو برس کے وقفے کے بعد منعقد کیا گیا ہے ۔اِس میں ان تمام بیچوں کے سابق طلباء نے شرکت کی جنہوں نے گذشتہ 10برسوں میں آئی آئی ایم روہتک سے گریجویشن حاصل کی ہے۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگرجو آئی آئی ایم احمد آباد کے سابق طالب علم بھی ہیں، نے ایلومنی میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اَچھی تعلیم کبھی ضائع نہیں ہوتی اور کسی کو ہمیشہ نوکری اور آرگنائزیشن کی ضرورت کی بنیاد پر سیکھنے اور دوبارہ سیکھنے کے قابل ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا،’’ اگر آپ کے پاس صحیح صلاحیت ، طاقت اور علم ہے تو آپ ہمیشہ صحیح طریقے سے معاشرے میں اَپناحصہ اَدا کرسکتے ہیں۔‘‘
مشیر موصوف نے طلباء اور سابق طلباء کو ثابت قدمی اور یقین سے کام کرنے کا مشورہ بھی دیا کیوں کہ یہ نہ صرف فیکلٹی سیکھنے کے بارے میں ہے بلکہ ہم مرتبہ سیکھنا بھی اِتنا اہم ہے۔مشیر موصوف نے کہا،’’ آپ کو سیکھنے کے لئے ہمیشہ مثبت نقطہ نظر رکھنا چاہیے، کسی مسئلے کو اِس نقطہ نظر سے دیکھیں تاکہ اس کا حل تلاش کیا جاسکے۔‘‘
اُنہوں نے اَپنے خطاب میں جموںوکشمیر کے ترقیاتی پروفائل۔ ترقی کی داستان اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سیکورٹی میں وسیع بہتری کو بھی پیش کیا۔
ڈائریکٹر آئی آئی ایم روہتک پروفیسر دھیرج شرما نے سابق طلباء برادری سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کا رُخ ترتیب دیا۔پروفیسر شرمانے آئی آئی ایم نظام میں کلچر کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا،’’ ملکیت کا احساس وہ ہے جوکس انسٹی چیوٹ کی کلچر کو تشکیل دیتا ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کلچر آئی آئی ایم کے سابق طالب علم کے لئے زندگی کا ایک طریقہ بن جاتا ہے کیوں کہ وہ کارپوریٹ دُنیا میں نظام کے پرچم دار بن جاتے ہیں اور ملک کی ترقی میں مسلسل اَپنا حصہ اَدا کرتے ہیں ۔
اِس موقعہ پر خطاب کرنے والے مختلف سابق طلباء نے ملک کے سب سے بڑے اور اہم اِنتظامی اِدارے کی تعمیر میں اِداروں کی قیادت کی کوششوں کوسراہا۔
تقریب میں اِنسٹی چیوٹ نے سابق طلباء کے عوامی خدمت اور سماجی بہبود میں ان کی شراکت کے لئے مختلف اَفراد کو آئی آئی ایم ایلومنی ایوارڈ 2023ء سے بھی نوازا۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر جو آئی آئی ایم احمد آباد کے سابق طالب علم ہیں کو پبلک سروس اور ایڈمنسٹریشن میں مثالی شراکت کے لئے آئی آئی ایم ایلومنی ایوارڈ 2023 ء سے نوازا گیا۔