• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سلیم شیرازی کی خدمات کا دائرہ وسیع اور متنوع:پروفیسر شیخ عقیل احمد

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-24
Reading Time: 1min read
A A
0
سلیم شیرازی کی خدمات کا دائرہ وسیع اور متنوع:پروفیسر شیخ عقیل احمد

سلیم شیرازی کی خدمات کا دائرہ وسیع اور متنوع:پروفیسر شیخ عقیل احمد

FacebookTwitterWhatsapp

(یو این آئی)
نئی دہلی، 24جنوری :سینئر صحافی، مترجم و شاعر سلیم شیرازی کی شخصیت و خدمات کے تجزیوں پر مشتمل مضامین کے مجموعے’ ہفت پہلوسلیم شیرازی‘ کا آج کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد اور دیگر شخصیات کے ہاتھوں اجرا عمل میں آیا اس کا اہتمام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے کیا تھا اس موقع پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ سلیم شیرازی کو میں عرصہَ دراز سے جانتا ہوں ،وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل ہیں ، انھوں نے اردو صحافت، ترجمہ،فکشن اور شاعری تمام شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سلیم شیرازی چونکہ بہ یک وقت کئی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں اس لیے ان کا مطالعہ بھی وسیع اور متنوع ہے اور اس کا اظہار ان کی تخلیقات سے بھی ہوتا ہے ۔
شیخ عقیل نے اس کتاب کی اشاعت پر سلیم شیرازی اور کتاب کے مرتبین عبدالواحد ہاشمی و نفیس الرحمان سیوہاروی کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس کتاب سے سلیم شیرازی کی شخصیت اور فکر و فن کو سمجھنے میں بڑی مدد ملے گی ۔ ممتاز ادیب و ناقد حقانی القاسمی نے کہا کہ سلیم شیرازی کی سب سے بڑی صفت یہ ہے کہ وہ ایک خود دار شخصیت کے مالک ہیں ،بہت ہی مشفق، محبت کرنے والے اور اپنے چھوٹوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے انسان ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شیرازی صاحب حقیقی معنوں میں اردو کے بے لوث خادم ہیں ۔ انھوں نے جہاں دہلی سے شاءع ہونے والے بیشتر اردو اخبارات میں خدمات انجام دیں ، وہیں ان کی کلاسیکی رنگ کی شاعری بھی اپنے اندر بے پناہ کشش رکھتی ہے ۔ یہ کتاب ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی عمدہ کوشش ہے جس کے لیے میں مرتبین کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
مشہور شاعر معین شاداب نے سلیم شیرازی سے اپنے دیرینہ روابط کا ذکر کرتے ہوئے ان کی شخصیت و اطوار کے دلچسپ پہلووں پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ سلیم شیرازی واقعی ہمہ جہت شخصیت کے حامل ہیں اور ان کی شخصیت کا ہر پہلو ایک مستقل موضوع اور ایک کیرکٹر ہے ۔ انھوں نے خصوصاً ان کے شعری اوصاف و محاسن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چونکہ سلیم شیرازی کو لکھنوَ کے قدیم شعرا کی صحبت حاصل رہی ہے اور انھوں نے کلاسیکی شعرا کا مطالعہ کررکھا ہے،اس وجہ سے ان کی شاعری میں وہی رنگ پایا جاتا ہے جو استاد شعرا سے مخصوص ہے ۔ انھوں نے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے سلیم شیرازی کی پذیرائی و اعتراف کے لیے کونسل کا اسٹیج فراہم کیا ۔ اس موقعے پر کتاب کے مرتب عبدالواحد ہاشمی نے بھی اظہار خیال کیا ،جبکہ حاضرین کی خواہش پر جناب سلیم شیرازی نے کچھ منتخب نعتیہ اشعار پیش کیے ۔
قومی بھارت کے ایڈیٹر ممتاز عالم رضوی نے کہا کہ سلیم شیرازی ایک قلندر صفت انسان ہیں ، کردار و عمل کا حسن ان کی شناخت ہے اور وہ لکھنوَ و دہلی دونوں دبستانوں کی ادبی و ثقافتی خصوصیات کے امین ہیں ۔ آخر میں کتاب کے دوسرے مرتب نفیس الرحمن سیوہاروی کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقعے پر کونسل کے اسٹاف کے علاوہ معروف صحافی جناب ظفر انور شکرپوری،مشہور شاعر منیرہمدم ، عبارت پبلی کیشن کے سربراہ سلام الدین خان اور علی ساجد وغیرہ بھی موجود رہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

2026-06-25
بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

2026-06-25
کیرتھائیII ہائیڈل پروجیکٹ کی صلاحیت کم کردی گئی

کیرتھائیII ہائیڈل پروجیکٹ کی صلاحیت کم کردی گئی

2026-06-25
آٹھویں محرم کا روایتی جلوس برآمد، اعزاداروں کی نوحہ خوانی

آٹھویں محرم کا روایتی جلوس برآمد، اعزاداروں کی نوحہ خوانی

2026-06-25
روزگار اور اجیویکا مشن(گرامین)سکیم،ایل جی منوج سنہا نے نوٹیفائی کردی

روزگار اور اجیویکا مشن(گرامین)سکیم،ایل جی منوج سنہا نے نوٹیفائی کردی

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
کشمیری مٹن تاجروں کی پریشانی کے معاملے پر محبوبہ مفتی کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت

کشمیری مٹن تاجروں کی پریشانی کے معاملے پر محبوبہ مفتی کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت

2026-06-23
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

2026-06-19
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page