• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

گذشتہ تین برسوں سےیو ٹی ترقی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے: آر آر بھٹناگر

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-26
Reading Time: 1min read
A A
0
گذشتہ تین برسوں سےیو ٹی ترقی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے: آر آر بھٹناگر

گذشتہ تین برسوں سےیو ٹی ترقی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے: آر آر بھٹناگر

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ///
سری نگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر گذشتہ تین برسوں سے ترقی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے۔ نہوں نے کہا یونین ٹریٹری کی موجودہ انتظامیہ صحت کے شعبے کو ترجیح دی رہی ہے اور عوام کے لئے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کئی اقدام کئے گئے ہیں۔وصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یوم جمہوریہ کے موقعہ پر یہاں شیر کشمیر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر گذشتہ تین برسوں سے امن اور تعمیر و ترقی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے‘۔
مسٹر بھٹناگر نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نےعوام بہتر کے لئے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔انہوں نے کہا: ’ اس سلسلے میں جموں و کشمیر میں 4 ہزار کروڑ روپیے مالیت کے دو اے آئی آئی ایم ایس بن رہے ہیں اور کشمیر کا اے آئی آئی ایم ایس سال2025 تک مکمل ہوگا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ یو ٹی میں 25 میڈیکل کالج اور دوسرے متعلقہ ادارے بھی بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے میدان میں دو ہزار ایک سو سیٹوں کا اضافہ کیا گیا۔موصوف مشیر نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے کسانوں کی بہبودی کے لئے کئی اسکیموں کو متعارف کیا گیا جن کے تحت کسانوں کی مدد کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک اسکیم کے تحت 33 ہزار کسانوں کو 56 کروڑ روپیے فراہم کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت ترقی کی رفتار تیز ہورہی ہے اور جموں و کشمیر اس شعبے میں 21 ویں نمبر سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میگڈامائزیشن کے لئے سڑک کی لمبائی 22 سو کلو میٹر سے بڑھا کر 35 سو کلو میٹر کر دی گئی ہے جبکہ امسال 8 ہزار کلو میٹروں کی میگڈامائزیشن کی جائے گی۔
مسٹر بھٹناگر نے کہا کہ حکومت نے اس کے علاوہ بھی کئی اقدام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا ہے اور کشمیر کو اگلے برس تک ریل کے ذریعے کنیا کماری سے جوڑا جائے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page