• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پنڈتوں کی سلامتی اولین ترجیح:لیفٹیننٹ گورنر

پورا معاشرہ اس اہم ایونٹ کو خاص بنائیں

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-28
Reading Time: 1min read
A A
0
پنڈتوں کی سلامتی اولین ترجیح:لیفٹیننٹ گورنر

پنڈتوں کی سلامتی اولین ترجیح:لیفٹیننٹ گورنر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر/// جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اسبات کااعادہ کیاہے کہ کشمیری پنڈتوں کی حفاظت ان کی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اس دوران انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر میںG20 کا اجلاس کاانعقاد’انسانیت کے دشمنوں ‘کیلئے واضح پیغام ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کی شام جموںمیں یوم جمہوریہ2023کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ کشمیری پنڈت بھائیوں اور بہنوں کے مسائل کو انتہائی حساسیت کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کی حفاظت ان کی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔منوج سنہانے کہا کہ وادی کشمیر میں کام کرنے والے تمام پی ایم پیکیج اور اقلیتی ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اُن کاکہناتھاکہ راج بھون اور ہر ضلع میں پنڈتوں کی سیکورٹی اور دیگر مسائل سے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ بھی کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے لئے زمین کی دستیابی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور اُن کیلئے 3000 رہائش گاہوں کی تعمیر اس سال مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پیکیج کے تحت تعینات ملازمین کی تمام زیر التواء ترقیوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور نان گزیٹیڈ سے گزیٹیڈ زمرے میں ترقیوں کا معاملہ پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے مزید کہاکہ کشمیری مہاجر پنڈتوںکی جائیدادوں پر ناجائز تجاوزات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئے گزشتہ سال ستمبر میں شروع کیا گیا تھا،کے تحت8408 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے 6336 پر کارروائی کی گئی ہے، جسکے نتیجے میں 2608 کنال اراضی سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2022جموں وکشمیر کیلئے کامیابیوںکاسال رہا۔تاہم، انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ ہمارے پاس مستقبل کیلئے اعلیٰ خواہشات اور بڑے اہداف ہیں۔ ہمیں موجودہ موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا اور ایک مسابقتی جموں و کشمیر کی تعمیر کا عہد کرنا ہوگا جو خوشحال، محفوظ اور پرامن ہوگا جہاں بیٹیوں کو مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اور جہاں دیہی اور شہری تقسیم کم ہو رہی ہے۔اسے پہلے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میںG20 کا اجلاس کاانعقاد’انسانیت کے دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے آگے آنے اور G20کوکامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ لیفٹنٹ گورنرکاکہناتھاکہ میں معاشرے کے ہر طبقے سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اورG20 کو ایک جامع تقریب بنائیں۔منوج سنہا کاکہناتھاکہ جموں و کشمیر، جو ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے، ملک کی’جان و خون‘ ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر آج خود اعتمادی کے ساتھ کھڑا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ کے عظیم ورثے اور ثقافتی اقدار کو سمیٹے ہوئے ہے۔ آج، جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر صرف ایک جغرافیائی وجود نہیں ہے بلکہ ایک متحرک اور تابناک ماحولیاتی نظام ہے، جہاں مختلف عقائداور جامع ثقافت کی رہنما قوت ہے۔ منوج سنہا نے کہاکہ جموں و کشمیر سماجی، ثقافتی اقدار، کثرتیت اور رواداری کا ایک تال میل مکالمہ ہے۔ یہ خود اعتماد ہندوستان کی چمک ہے۔ انہوںنے کہاکہ دریائے جہلم، چناب اور توی کی موجیں ہمارے علمی اور روحانی تجربات کی عکاسی کرتی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page