• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

معیاری اسکیم سے روزگار بھی مل گیا: لیفٹیننٹ گورنر

جموں میں5ویں جن اُوشدھی دیوس کی تقریب منعقد

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-08
A A
0
معیاری اسکیم سے روزگار بھی مل گیا: لیفٹیننٹ گورنر

معیاری اسکیم سے روزگار بھی مل گیا: لیفٹیننٹ گورنر

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
جموں/نئی دہلی//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بدھوار کو جی ایم سی جموں میں پردھان منتری بھارتیہ جَن او شدھی پریوجنا کے تحت 5ویں جَن اوشدھی دیوس کی تقریبات سے بذریعہ ورچیول موڈ خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر تمام شراکت داروں کو مبارک باد دیتے ہوئے عوام میں عام اَدویات کو مقبول بنانے اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے فوائد کو جموںوکشمیر یوٹی کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے اِجتماعی کوششیں کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ سکیم معیاری ، سستی جنرل اَدویات کو عام لوگوں تک پہنچانے کے علاوہ خواتین اور نوجوانوں کو خود روزگار کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے معیاری ، سستی اور قابل رَسائی ہیلتھ کیئر کو یقینی بنانے کے لئے متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،’’ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ہم صحت شعبے کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ سب کی بھلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ہمارا سب سے بڑا اَثاثہ شہریوں کی صحت ہے ۔ صحت نظام اور مضبوط سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 350 جدید صحت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے آرہے ہیں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ جی ڈی پی جیسے روایتی اِقتصادی میٹرک سے ہمیں لوگوں کی مجموعی صحت او رخوشی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ صحت مند اور خوشحال معاشرہ معاشی فوائد او رہمہ گیر ترقی کو ممکن بنا سکتا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جن اوشدھی کیندروں سے سستی اَدویات کے نتیجے میں ملک بھر کے کنبوں کے لئے بھاری رقم کی بچت ہوئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تقریباً32,000 مریض ہر روز جموںوکشمیر یوٹی میں 227 کیندروں پر جاتے ہیں۔اُنہوں نے نوٹ کیا،’’ ہماری کوشش ہے کہ اَمرت کال کو نشان زد کرنے کے لئے ہر ضلع میں 75 جَن اوشدھی کیندر شروع کئے جائیں۔‘‘ جموںوکشمیر میں جَن اوشدھی دیوس کی یاد میں ہفتہ بھر کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔جن اوشدھی کیندر اور دیگر شراکت داروں کو جنرل اَدویات اور ماہواری صحت اور حفظان صحت کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کے لئے مبارک باد دی گئی ۔اِس موقعہ پر اِنتظامی سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن شرما،پی ایم بی جے پی کے نوڈل آفیسر اور دیگر سینئر اَفسران موجو د تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.