مانیٹرنگ//
جموں، 11 مارچ: جموں کشمیر شری کاشی ودوت پریشد کے صدر پدم شری پروفیسر وشوا مورتی شاستری نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
پروفیسر وشوا مورتی شاستری نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ نوجوان نسل میں قدیم ویدک ثقافت، تعلیمات اور روایات کے تحفظ اور فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبوں میں اپنی تنظیم کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں شارداپیٹھ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ بھی پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پروفیسر وشوا مورتی شاستری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہندوستانی علمی روایت کو فروغ دینے اور تعلیمی اداروں میں مساوی اور جامع ماحول کے ساتھ معیاری تعلیم تک رسائی کے لیے پرعزم ہے۔