• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اگست ۱۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کھیل کو بنیادی مضمون بنانے پر دیا زور

ایل جی نے جموں یونیورسٹی میں چانسلر ٹرافی کا کیا افتتاح

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-16
A A
0
کھیل کو بنیادی مضمون بنانے پر دیا زور
FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
جموں/15؍مارچ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بدھوار کو جموں یونیورسٹی میں چانسلر ٹرافی کا اِفتتاح کیا۔اِس تین روزہ میگا سپورٹس ایونٹ میں مختلف یونیورسٹیوں کے زائد اَز 550 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ کھیلوںکو بنیادی مضمون کے طورپر فروغ دیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کھیل جسمانی اور جذباتی صحت کو یقینی بنانے ، سیکھنے کی کارکردگی کو بڑھانے اور کردار سازی میں مدد دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔اُنہوں نے کہا،’’ کھیل دماغ اور جسم دونوں کی پرورش کرتا ہے اور طلباء کو تمام شعبوں میں ویل رائونڈ بننے کے قابل بناتا ہے ۔ قومی تعلیمی پالیسی نے ہمیں کثیر الشعبہ نظام سے کھیلوں کو فروغ دینے اور تعلیمی نظام میںتفاوت کو ختم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے ایک فرد کے دماغ پر کھیلو ں کے اَثرات سے متعلق مختلف رِپورٹوں اور مطالعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محققین کھیلوں کو دماغ کے لئے ایک معجزہ سمجھتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کھیل کو ہمارے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔اُنہوں نے نوجوانوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں قومی تعلیمی پالیسی طلباء کے لئے اَپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ایک ترقی پسند ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا،’’ وزیر اعظم کا فِٹ اِنڈیا ، کھیلو اِنڈیا ، قومی تعلیمی پالیسی ، سٹارٹ اَپ مواقع ہندوستا ن کے مستقبل کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنا رہا ہے ۔‘‘اُنہوں نے اِس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کھیلوں کی جڑیں قدیم تعلیمی نظام میں گہری ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے گوروکلوں نے سماجی و اِقتصادی تبدیلی کو قابل بنانے کے لئے کھیلوں کو ایک ٹول کے طورپر اِستعمال کرنے پر زور دیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو ان ممتاز شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی جنہوں نے تعلیمی اور کھیل دونوں میدانوں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ کوئی چیز ناممکن نہیں۔ آپ اَپنی محنت ، لگن ،صحیح رہنمائی سے کسی بھی میدان میں کمال حاصل کرسکتے ہیں اور اَپنی اِنفرادیت اور آزاد سوچ کے ساتھ اَپنا مستقبل بناسکتے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِنتظامیہ کے کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور جموںوکشمیر کو کھیلوں کا پاور ہائوس بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے نے کہا کہ جموں یونیورسٹی نے جی۔20 گروپ آف کنٹریز کی پری سمٹ میزبانی کے شراکت داروں میں سے ایک ہونے کے ناطے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور سکالروں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے ، اعتماد اور سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے چانسلرز ٹرافی ۔ 2023 کے لئے بین یونیورسٹی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کا اقدام کیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آنے والے تعلیمی سیشن سے طلباء یوجی سی کے رہنما خطوط کے مطابق بیک وقت دو تعلیمی پروگراموں کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔چانسلر ٹرافی کا اِنعقاد این اِی پی ۔2020کے تصور کو فروغ دینے کے لئے ’’ مائی یوتھ مائی پرائیڈ‘‘کے تحت کیا جارہا ہے جس میں کھیلوں کے نصاب کے حصے کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور کھیلوں سے اِنٹگریٹیڈ لرننگ اور معیاری زندگی کے لئے ایک مہارت کے طور پر زور دیا گیا ہے۔شرکأ باسکٹ بال ، کرکٹ ، کبڈی ، والی بال اور ٹیبل ٹینس جیسے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں مقابلہ کریں گے ۔اِس موقعہ پرمختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ، سربراہان ، فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page