• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عام لوگوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر

جن لوگوں نے اپنی 5 پیڑیوں کیلئے جائیداد جمع کی ہے،وہی پراپرٹی ٹیکس پر نالاں ہیں

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-19
Reading Time: 1min read
A A
0
خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر// نگران نیوز ڈیسک//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی پانچ پیڑیوں کیلئے جائیداد جمع کررکھی ہے وہی عناصر پراپرٹی ٹیکس معاملے پر نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کا مدعا و مقصد عام لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ نگران نیوز ڈیسک کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچروار کو سرینگر میں ایک سرکاری تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جن لوگوں نے اپنی پانچ پیڑیوں کیلئے جائیداد جمع کررکھی ہے، وہی عناصر سرکاری فیصلہ پر نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر لوگوں کو( بہکاوے میں لانے کیلئے پراپرٹی ٹیکس سے متعلق غلط معلومات شیئر کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس ملک بھر کی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں بہت پہلے نافذ کیا گیا ہے جبکہ جموں کشمیر یوٹی ایسی واحد علاقہ ہے جہاں جائیداد ٹیکس کو آخر پر لاگو کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر عام لوگ جموں کشمیر کا مقابلہ ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کیساتھ کریں گے تو جموں کشمیر ایسی واحد ریاست ہے جہاں پراپرٹی ٹیکس کی شرح انتہائی کم مقرر کی گئی ہے۔ ناجائز ذرائع سے جائیداد کو اکٹھا کرنے والوں پر چوٹ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ جو لوگ اپنی جائیداد کو کرایہ پر دیتے ہیں اور ماہانہ اُس پر لاکھوں کی رقم وصول کرتے ہیں ، وہی عناصر جائیداد ٹیکس سے متعلق لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی جائیداد پر لاکھوں کی رقم بطور کرایہ حاصل کرتے ہیں وہ اب چند سو یا ہزار روپے ادا کرنے کیلئے لوگوں میں غلط معلومات شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کا مدعا و مقصد لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا اور جموں کشمیر کی کل ہم ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ بیرون ریاست سے آنیوالے لوگ مقامی آبادی پر فخر کرسکیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس پر عوام کی طرف سے تجاویز لینے کیلئے ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے تاکہ عام لوگوں کی جائز شکایات سے حکومت آگاہ ہوسکے۔

 

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کپوارہ میں شاردادیوی مندر کا افتتاح

کپوارہ میں شاردادیوی مندر کا افتتاح

2023-03-23
نو روزعالم کی تقریب جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

نو روزعالم کی تقریب جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2023-03-21
خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

2023-03-21
ڈیری سیکٹر سے دیہی معیشت مضبوط ہوئی

ڈیری سیکٹر سے دیہی معیشت مضبوط ہوئی

2023-03-17
کھیل کو بنیادی مضمون بنانے پر دیا زور

کھیل کو بنیادی مضمون بنانے پر دیا زور

2023-03-16
اُمیدوار اُنکے بہکاوے میں نہ آئیں

اُمیدوار اُنکے بہکاوے میں نہ آئیں

2023-03-14
شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے

شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے

2023-03-12
مودی کا وعدہ رنگ لایا، سنہا:موج سنہا

مودی کا وعدہ رنگ لایا، سنہا:موج سنہا

2023-03-10
شب برأت:درگاہ حضرت بل میں بڑا اجتماع

شب برأت:درگاہ حضرت بل میں بڑا اجتماع

2023-03-07
اُمیدوار اُنکے بہکاوے میں نہ آئیں

پاکستان زیر انتظام کشمیر کے رفیوجیوں تک پہنچنے کی سعی

2023-03-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.