• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۱۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ماہ رمضان کی آمد

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-20
Reading Time: 1min read
A A
0
چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

FacebookTwitterWhatsapp

تحریر:پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

محسنِ انسانیت فخرِ دو عالم نبوت و رسالت کے آفتاب و مہتاب انبیا و مرسلین کے تاج دار نورِ مجسم ، شافع محشر سرورکونین محسنِ اعظم ،سیدالمرسلین ہادی عالم رحمتہ للعالمین محبوب خدا پیغمبرِ رحمت ﷺ منبرِ رسول ﷺ پر جلوہ آفروز ہونے اور عاشقانِ رسول ﷺ کی پیاس بجھانے کے لیے منبر ِ رسول ﷺ کی طرف بڑھتے ہیں۔ جب آپ ﷺ نے پہلی سیڑھی پر قدم مبارک رکھا تو باآواز فرمایا آمین پھر جب دوسری سیڑھی پر قدم مبارک رکھا تو فرمایا آمین پھر جب منبرِ رسول ﷺ کی تیسری سیڑھی پر قدم رکھا تو پھر فرمایا آمین ۔ عاشقانِ مصطفے ﷺ آپ ﷺ کے باآواز آمین کہنے پر تھوڑے حیران تھے کہ آج شہنشاہِ کائنات ﷺ روٹین سے ہٹ کر باآواز آمین کیوں کہہ رہے ہیں تو آقائے دو جہاں ﷺ نے فرمایا جب میں نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو میرے پاس فرشتوں کے سردار جبرائیل امین آئے اور کہا اے سیدنا محمد ﷺ جس نے رمضان کو پایا اور اس کی بخشش نہیں کی گئی اللہ اس کو اپنی رحمت سے دور کر دے میں نے کہا آمین پھر جبرائیل نے کہا جس نے اپنے ماں باپ ان میں سے کسی ایک کو پایا اِس کے با وجود وہ دوزخ میں داخل ہو گیا یعنی ماں باپ کی خدمت کر کے جنت حاصل نہ کی اللہ اس کو اپنی رحمت سے دور کر دے میں نے کہا آمین پھر جبرائیل بولے جس کے سامنے محبوب خدا آپ ﷺ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ ﷺ پر درود شریف نہ پڑھے اللہ اس کو اپنی رحمت سے دور کر دے تو میں نے کہا آمین ۔ محترم قارئین اب کہنے والا فرشتوں کا سردار ہو اور آمین کہنے والے نبیوں کے سردار ﷺ اور محبوب خدا ﷺ ہوں جن کی وجہ سے ہی کائنات تخلیق کی گئی ہو تا کیا ایسی دعا قبول نہ ہو گی ۔ روز اول سے قیامت تک شب و روز اِسی طرح چلتے رہیں گے اِن دنوں میں بہت سارے دن افضل ہیں یوں تو تمام زمانے ، سال ، مہینے ، دن رات اچھی ساعتیں اور صدیاں سب اللہ تعالی کی ہیں ۔ تاہم رمضان المبارک کو اللہ تعالی نے خاص اعزاز اور فضیلت سے نوازا ہے ۔رمضان میں ایک خاص روحانی اور جسمانی سر شاری اور کیفیت ہے قرآن مجید کے نزول اور روزے کا مہینہ قرار دے کر باقی مہینوں سے اعلی اور ممتاز مقام عطا کر دیا ہے ۔ ماہِ رمضان میں ہو نے والی عبادت کا درجہ کم از کم ستر گنا اور زیادہ کی قید نہیں ہے ۔ سرور کائنات ﷺ نے شعبان کے آخری جمعہ کے موقع پر خطبہ دیا وہ استقبال رمضان کے حوالے سے تھا ۔ رحمتِ دو عالم ﷺ نے فرمایا اے لوگوں تم پر ایک ایسا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے جس کا اول رحمت وسط مغفرت اور آخر جہنم سے آزادی ہے ۔ اِس مہینہ میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اللہ نے اِ س مہینہ میں روزہ فرض کر دیا ہے اور اِس کی رات میں قیام کو نفل کر دیا ہے جو شخص اِس مہینہ میں کوئی نیکی کر ے تو وہ دوسرے مہینہ میں فرض ادا کرنے کی مثل ہے اور جو شخص اِس مہینہ میں فرض ادا کرے تو وہ ایسا ہے جیسے دوسرے مہینہ میں ستر فرض ادا کیے یہ صبر کا مہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں مومن کے رزق میں زیادتی کی جاتی ہے اِس مہینہ میں جو کسی روزہ دار کو افطار کرائے اس کے لیے گناہوں کی مغفرت ہے اور اس کی گردن کے لیے دوزخ سے آزادی ہے اور اس کو بھی روزہ دار کے مثل اجر ملے گا اور روزہ دار کے اجر میں کو ئی کمی نہیں ہو گی صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ہم میں سے ہر شخص کی یہ استطاعت نہیں ہے کہ وہ روزہ دار کو افطار کر اسکے تو رحمتِ دو عالم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی یہ ثواب اس شخص کو بھی عطا فرما ئے گا جو روزہ دار کو ایک کجھور یا ایک گھونٹ پانی یا ایک گھونٹ دودھ سے روزہ افطار کرائے یہ وہ مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے جس کا درمیان مغفرت ہے اور جس کا آخر جہنم سے آزادی ہے ۔ جس شخص نے اِس مہینہ میں اپنے خادم سے کام لینے میں کمی کی اللہ اس کی مغفرت کر دے گا اور اس کو دوزخ سے آزاد کر دے گا اِس مہینہ میں چار خصلتوں کو جمع کر و دو خصلتوں سے تم اپنے رب کو راضی کرو اور دو خصلتوں کے بغیر تمھارے لیے کوئی چارہ کار نہیں ہے ۔ جن دو خصلتوں سے تم اپنے رب کو راضی کرو گے وہ کلمہ شہادت پڑھنا اور اللہ تعالی سے استغفار کر نا ہے اور جن دو خصلتوں کے بغیر کو ئی چارہ نہیں ہے وہ یہ ہیں کہ تم اللہ سے جنت کا سوال کرو اور اس کی دوزخ سے پناہ طلب کرو اور جو شخص روز دار کو پانی پلائے گا اللہ تعالی اس کو میرے حوض سے پانی پلائے گا اسے پھر کبھی پیا س نہیں لگے گی حتی کہ وہ جنت چلا جائے گا ۔ سرور دو عالم محبوب خدا ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ جس شخص نے رمضان کے مہینہ میں اپنی حلال کمائی سے کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرایا تو رمضان کی تمام راتوں میں فرشتے اس کے لیے استغفار کر تے ہیں اور لیل القدر میں فرشتوں کے سردار جبرائیل امین اس سے مصافحہ کر تے ہیں اورجس سے جبرائیل مصافحہ کر تے ہیں اس کے دل میں رقت پیدا ہو تی ہے اوراس کے آنسو نکلتے ہیں حضرت سلیمان نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ یہ فرمائیے کہ کسی شخص کے پاس افطار کرا نے کے لیے کچھ نہ ہو تو رحمت ِ دو جہاں ﷺ نے فرمایا ایسا شخص ایک مٹھی کھانا دے دے میں نے کہا یہ فرما ئیے اگر اس کے پاس روٹی کا ایک لقمہ بھی نہ ہو تو شافع محشر ﷺ نے فرمایا وہ ایک گھونٹ دودھ دے دے میں عرض کیا اگر اس کے پاس وہ بھی نہ ہو تو فرمایا وہ ایک گھونٹ پانی دے دے ۔ حضرت عبادہ بن صامت بیان کرتے ہیں کہ جب رمضان آیا تو سرور کائنات ﷺ نے فرمایا ۔ تمھارے پاس رمضان آگیا ہے یہ برکت کا مہینہ ہے اللہ تعالی تم کو اِس میں ڈھانپ لیتا ہے اِس میں رحمت نازل ہو تی ہے اور گناہ جھڑ جاتے ہیں اور اِس میں دعا قبول ہو تی ہے اللہ تعالی اِس مہینہ میں تمھار ی ر غبت کو دیکھتا ہے سو تم اللہ کو اس مہینہ میں نیک کام کرتے دکھا کیونکہ وہ شخص بد بخت ہے جو اس مہینہ میں اللہ کی رحمت سے محروم رہا ۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف بیان کر تے ہیں فخرِ دو عالم ﷺ نے رمضان کا ذکر کیا اور تمام مہینوں پر اِس کی فضیلت بیان کی پس فرمایا جس نے رمضان کی حالت میں ثواب کی نیت قیام کیا نفلی نمازیں ادا کیں وہ گناہوں سے اِس طرح پاک ہو جائے گا جس طرح آج اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ۔ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایک بار پھر سحر خیزی کے لمحے جو بڑے دلآویز اور افطاری کے روح پرور مناظر جو ایمان افروز ہوتے ہیں ملے ہیں ۔ گویا جس طرح بہار کے آنے سے پورا موسم بدل جاتا ہے اِسی طرح رمضان کی آمد سے پورا ماحول بدل جاتا ہے ۔ رمضان خدا کا مہمان مہینہ ہے اور مہمان کا احترام ہر انسانی معاشرے میں احسن طریقے سے کیا جاتا ہے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

تعلیم کو تجارت نہ بنائی جائے

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بچے اور موبائل فون کی لت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسانی صحت پر مصالحہ جات غذائوں کا اثر

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسان کو شعور عطا کیا گیا

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

جنوبی کشمیر میں قہر انگیز ژالہ باری

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

سم کارڈ ڈیلروں کے ریکارڈ کا جائزہ

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بے روزگار نوجوان اور مسائل

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

موسمی تغیر: مستند ذرائع پر یقین رکھنے کی ضرورت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

زعفران کی پیداوار میں کمی کیوں؟

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page