• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خواتین کا موجودہ ترقی میں بڑارول:ایل جی

سیلف ہیلپ گروپ کا خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-21
A A
0
منشیات کے ذریعہ نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر

منشیات کے ذریعہ نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر/20؍مارچ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سوموار کو سری نگر کی مشہورجھیل ڈل میں سارس آجیو یکا میلے میں شرکت کی ۔اُنہوں نے کہا کہ سارس آجیویکا میلہ دیہی سیلف ہیلپ گروپوں اور کاریگروں کو اَپنی مصنوعات کا مظاہرہ کرنے ، خریداروں کے ساتھ تعلقات اُستوار کرنے اور ڈیزائن ، پیکیجنگ او رسوشل میڈیا اِشتہارات کے بارے میں جاننے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ سیلف ہیلپ گروپ خواتین کو بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں۔حکومت نے خواتین کارباریوں کو اَپنے کاروبار کو بڑھانے اورگلوبل مارکیٹ سے منسلک ہونے کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیرمیں زائد اَز 78,000 ایس ایچ جیز سے وابستہ تقریباً 6.27 لاکھ خواتین نے دیہی معیشت کو بد ل دیا ہے ، روزگار پیدا کی ہیں اور چند ایک نے بڑے کاروباری اِدارے بننے کی صلاحیت بھی ظاہر کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے خواتین کاروباریوں اور سیلف ہیلپ گروپوں کے اَرکان سے جموںوکشمیر میں ہونے والی سماجی و اِقتصادی تبدیلی کی قیادت کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں گذشتہ تین برسوں میں ہماری کوششوں نے خواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کئے ہیں اور اُنہیں ترقی یافتہ اور اتما نربھر جموںوکشمیر کے ہدف کو حاصل کرنے میں مساوی شراکت دار بننے کے قابل بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ اور جے اینڈ کے رور ل لائیو لی ہڈز مشن کو دیہی خواتین کی روزی روٹی کو محفوظ بنانے اور ان کے کاروباری سفر کی خاطر مناسب تربیت اور دیگر مدد فراہم کرنے کے لئے ان کی کوششوں پر مُبارک باد دی۔اُنہوں نے حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں اور سکیموں پر روشنی ڈالی جو جموںوکشمیر میں خواتین کے لئے ثمر آور ثابت ہو رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا مقصد خواتین کی قیادت میں ترقی ہے ۔ اِس بات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ شہری ، دیہی اور دُور دراز علاقوں میں خواتین کاروباریوں کو پیکیجنگ ، برانڈنگ ، لائسنسنگ ، سکلنگ اور مارکیٹنگ میں تمام مالی اِمداد اور ضروری ہینڈ ہولڈنگ ملے ۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے رورل لائیولی ہڈز مشن کی اِشاعت جاری کی۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور ملک بھر سے منفرد مصنوعات ، روایتی ضیافتوں کی نمائش کرنے والے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا اور کاریگروں ، خواتین کاروباریوں اور سیلف ہیلپ گروپوں کے ارکان سے بھی اِستفساری گفتگو کی۔کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج محترمہ مندیپ کور نے اِس پہل کے مقاصد اور متعلقہ حلقوں سے موصول ہونے والے مثبت ردِّعمل کے بارے میں بتایا ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

2026-05-10
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

2026-05-02
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

2026-04-25
نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-24
پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

2026-04-23
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page