مانیٹرنگ//
سرینگر:مرکزی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ’’دہشت گرد نامزد ‘‘کیا گیا ہے۔سی این آئی لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بتایا کہ جموں کشمیر میں یو اے پی اے 1967 کے تحت 23 افراد کو ’’دہشت گرد ‘‘نامزد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 ’’نامزد دہشت گردوں ‘‘میں سے 3 کا تعلق جیش محمد تنظیم سے، 5 کا لشکر طیبہ اور 6 کا حزب المجاہدین تنظیم سے ہے۔ نیتی آئند رائے نے مزید کہا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گردوں میں حافظ طلحہ بیج، شیخ سجاد عرف سجاد گل، حبیب اللہ ملک، محمد امین خبیب اور ارباز احمد میر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیش محمد سے وابستہ افراد میں محی الدین اورنگزیب عالمگیر، عاشق حسین نینگرو اور علی کاشف جان شامل ہیں۔حزب المجاہدین سے وابستہ افراد میں امتیاز احمد کنڈو، شوکت احمد شیخ، باسط احمد ریشی، بشیر احمد پیر عرف امتیاز عالم، ارشاد احمد عرف ادریس اور ڈاکٹر آصف مقبول ڈارشامل ہے ۔ دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں میں العمر المجاہدین یا جے کے ایل ایف کے مشتاق احمد زرگر عرف لیٹرم البدر کے ارجمند گلزار ڈار، تحریک المجاہدین کے نفیق نائی عرف سلطان، حرکت الجہاد کے ظفر اقبال عرف سلیم شامل ہیں۔ اسی طرح سے اسلامی جے کے آئی ایف کے بلال احمد بیگ بابر، طارق المجاہدین کے شیخ جمیل الرحمٰن، القاعدہ کے اعجاز احمد آہنگر، خالصتان ٹائیگر فورس کے ارشدیپ سنگھ گل عرف عرش دلا اور بابر خالصہ انٹرنیشنل کے ہرویندر سنگھ سندھوشامل ہے ۔