• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, نومبر ۱۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کپوارہ میں شاردادیوی مندر کا افتتاح

جموں کشمیر قدیمی تہذیب و روایات کی طرف لوٹ رہا ہے: وزیر داخلہ

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-23
Reading Time: 1min read
A A
0
اپوزیشن کا اتحاد تقریباً ناممکن: امت شاہ پٹنہ میٹنگ پر

اپوزیشن کا اتحاد تقریباً ناممکن: امت شاہ پٹنہ میٹنگ پر

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
دہلی:مرکزی وزیر امورِ داخلہ اورکوآپریشن امت شاہ نے بدھوا رکو بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں ماں شاردا دیوی مندر کا اِفتتاح کیا۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سنہا سمیت کئی معززین موجود تھے۔مرکزی وزیر امت شاہ نے اپنے خطاب کا آغاز ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج نئے سال کے موقعہ پر ماں شاردا کے نئے تعمیر شدہ مندر کو عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے اور یہ پورے بھارت سے آنے والے عقیدت مندوں کے لئے ایک مبارک علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ماں شاردا کے مندر کا اِفتتاح ایک نئے دور کا آغاز ہے۔مرکزی وزیرامورِ داخلہ اور کوآپریشن نے کہا کہ اس مندر کی تعمیر اور فن تعمیر شاردا پیٹھ کی سر پرستی میں اساطیری مقدس صحیفوں کے مطابق کی گئی ہے۔ سرنگیری مٹھ کی طرف سے عطیہ کردہ شاردا ماں کی مورتی اور یہاں اس کی تنصیب، 24 ؍جنوری سے آج تک کا عرصہ ایک سفر جیسا تھا۔ کپواڑہ میں ماں شاردا کے مندر کی تعمیر نو شاردا تہذیب کی دریافت اور شاردا رسم الخط کے فروغ کی سمت میں ایک ضروری اور اہم قدم ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ایک زمانے میں شاردا پیٹھ کو بھارتی بر صغیر میں علم کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔ ملک بھر سے دانشور یہاں مقدس صحیفوں اور روحانی علوم کی تلاش میں آتے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ شاردا رسم الخط ہمارے کشمیر کا اصل رسم الخط ہے جس کا نام ماں شاردا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ مہا شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے اور مذہبی عقائد کے مطابق یہاں ماں ستی کا دایاں ہاتھ گرا تھا۔مرکزی وزیرامورِ داخلہ اورکوآپریشن نے کہا کہ شاردا پیٹھ کرتار پور راہداری کی طرح بھارت کے ثقافتی، مذہبی اور تعلیمی ورثے کا ایک تاریخی مرکز رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت شاردا پیٹھ کو عقیدت مندوں کے لئے کھولنے کے لئے آگے بڑھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں امن قائم ہوا ہے، وادی کشمیر اور جموں ایک بار پھر اپنی پرانی روایات، تہذیب اور گنگا جمنی تہذیب کی طرف لوٹ رہے ہیں۔مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے اپنے عہد کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام شعبوں میں بشمول ثقافت کی تجدید میں پہل کی ہے۔ اس کے تحت 123 شناخت شدہ مقامات پر منظم بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے جس میں بہت سے مندر اور صوفی مقامات شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 35 مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مذہبی اور صوفی بزرگوں کے 75 مقامات کی نشاندہی کرکے 31 میگا کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ ہر ضلع میں 20 ثقافتی میلے بھی منعقد کئے گئے ہیں جو ہمارے پرانے ورثے کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سنہا نے جس جوش کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی تمام فلیگ شپ سکیموں کوعملایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں صنعتی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا آغاز اس مقام کی کھوئی ہوئی شان عظمت کو واپس لانے میں مدد کرے گا اور ماں شاردا کے آشیرواد سے یہ مقام عبادت کا مرکز بنے گا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

افغان کے پٹھانوں نے لنکا کرلیا فتح

افغان کے پٹھانوں نے لنکا کرلیا فتح

2023-10-31
جنگ کی کوریج کرنے کے دوران الجزیرہ کا صحافی اسراٸیلی بمباری میں اپنی پوری فیملی کھوبیٹھا

جنگ کی کوریج کرنے کے دوران الجزیرہ کا صحافی اسراٸیلی بمباری میں اپنی پوری فیملی کھوبیٹھا

2023-10-26
بزرگوں اور کمزوروں کا تحفظ ہماری روایت

بزرگوں اور کمزوروں کا تحفظ ہماری روایت

2023-10-26
ٹی وی شو ’پشمینہ‘ کی شوٹنگ کا کیا افتتاح

ٹی وی شو ’پشمینہ‘ کی شوٹنگ کا کیا افتتاح

2023-08-19
وزیر اعظم وشوکرما اسکیم کو ملی منظوری

وزیر اعظم وشوکرما اسکیم کو ملی منظوری

2023-08-17
وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

2023-08-15
Pic Sahil Mir

’ترنگا ریلی‘ کو جھنڈی دکھائی

2023-08-13
حزب اختلاف کے اتحاد انڈیاکی وفد منی پور روانہ

حزب اختلاف کے اتحاد انڈیاکی وفد منی پور روانہ

2023-07-29
'ہمارا آخری ہتھیار: کوئی نمبر نہیں

‘ہمارا آخری ہتھیار: کوئی نمبر نہیں

2023-07-26
منی پور تشدد: وائرل ویڈیو معاملے میں چھٹا ملزم گرفتار

منی پور تشدد: وائرل ویڈیو معاملے میں چھٹا ملزم گرفتار

2023-07-23
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.