مانیٹرنگ//
ادھم پور، 8 اپریل:مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف، کرن رجیجو نے آج ادھم پور کا ایک وسیع دورہ کیا اور وہاں عوامی سطح پر ایک میگا قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی نے جموں و کشمیر میں بے مثال ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے- انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے جو واضح طور پر نظر آ رہی ہے جس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلیاں ترقی کے میدان میں نظر آتی ہیں جیسے میگا پروجیکٹس کی تکمیل، جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت اور جموں و کشمیر میں مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے نفاذ میں بھی یہ دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جموں و کشمیر کو ترقی کے شاندار راستے پر لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔مرکزی وزیر نے ضلع میں کئی سرکاری اسکیموں کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے زمینی سطح پر سرکاری سکیموں کے موثر نفاذ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کے بعد وزیر اعظم ہند کی قیادت میں ترقی کی راہوں نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے ہر گاؤں میں بینکنگ اور موبائل سروس کنیکٹیوٹی فراہم کر رہی ہے۔ بھرپو رقدرتی اثاثوں اور یو ٹی کی قدرتی شان و شوکت کا ذکر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، جموں و کشمیر میں سیاحت کی بہت بڑی صلاحیت ہے جس کا متعدد طریقوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔مرکزی وزیر نے مختلف ترقیاتی اقدامات جیسے جل جیون مشن ’ہر گھر نل سے جل‘ کے موثر نفاذ پر زور دیا اور جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروفائل کو بہتر سمت میں ڈھالنے کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے بہت سے راہیں توڑنے والے ترقیاتی پروجیکٹوں پر زور دیا۔کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا پہل کے بارے میں، مرکزی وزیر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ طلباء میں کھیل کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔مرکزی وزیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ سماج کے ٹارگٹڈ طبقوں تک پہنچانے کے لیے سرشار کوششیں کریں۔