کشمیر انفو//
جموں/26؍اپریل2023ء اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں بی ایس این ایل ( گورنمنٹ آف اِنڈیا اَنٹرپرائزز) کے حق میں اَراضی کی مفت منتقلی کو منظوری دی تاکہ پورے جموںوکشمیر کے 4جی سہولیات سے محروم تمام دیہات کو4جی خدمات کے دائرے میں لایا جاسکے۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بنڈھاری نے شرکت کی۔یہ فیصلہ 4جی موبائل خدمات کے لئے مفت زمین فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے پالیسی فیصلے سے مطابقت رکھتا ہے ۔ جموںوکشمیر میں 303 دیہات ہیں جو اِس سکیم کے تحت آئیں گے اور جموںوکشمیر میں 4جی خدمات کی سیچوریشن کا باعث بنیں گے اور یونیورسل سروس اوبلی گیشن فنڈ ( یو ایس او ایف ) کے تحت بغیر کسی رُکاوٹ کے رابطے کو یقینی بنائیں گے ۔اِنتظامی کونسل نے تمام 303 دیہاتوں کے لئے زمین کی نشاندہی کا کام مکمل کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے لئے 15دِن کی ٹائم لائن بھی مقرر کی ہے۔پورے جموںوکشمیر کے 4جی سہولیات سے محروم دیہاتوں میں 4جی موبائل خدمات کی سیچوریشن بہت اہم کردار اَدا کرے گی اور جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں دیہاتوں کے لئے نیٹ ورک کی سہولیت کو بہتر بنائے گی۔