• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۱۶, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جی ٹونٹی: سیکورٹی انتظامات اور توقعات

Nigraan News by Nigraan News
22 سیکنڈز پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
جی ٹونٹی: سیکورٹی انتظامات اور توقعات

جی ٹونٹی: سیکورٹی انتظامات اور توقعات

FacebookTwitterWhatsapp

رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونیواے جی ٹونٹی ورکنگ گروپ کے خصوصی اجلاس کیلئے سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں شہر کے حساس علاقوں میں جہاں فورسز کی اضافی نفری کا گشت بڑھادیا گیا ہے وہیں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے تاکہ امن دشمن عناصر اجلاس میں کوئی رخنہ نہ ڈال سکیں۔ جموں کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں گزشتہ دنوں سیکورٹی فورسز نے راہ گیروں، موٹر سائیکل سواروں اور مسافروں کی تلاشی لی جس دوران اُن کے شناختی کارڈ چیک باریک بینی کیساتھ چیک کئے گئے۔ شہر سرینگر کے اکثر علاقوں میں موٹر سائیکل سواروں اور سکوٹیز پر باریک بینی سے فورسز ایجنسیاں نگاہ بنائے ہوئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوا رواقع رونما نہ ہو۔پائین شہر میں بھی سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سرینگر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے۔ پائین شہر کے علاقوں میں بھی جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ سلامتی عملہ کی جانب سے اہم شاہرائوں اور چوراہوں پر ناکے لگاکر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ لوگوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھادی گئی اور یہاں سے ہر گزرنیوالے راہ گیر اور مسافر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر گرمائی راجدھانی سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل بھی جاری ہے۔ یہاں کسی بھی ناخوشگوار واقع کو ٹالنے کی خاطر سرینگر شہر میں اضافہ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ رات کے دوران بھی فورسز کے گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کو الرٹ کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ڈل گیٹ سے لیکر شالیمار تک شاہراہ کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اعلیٰ حکام کے بقول جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے فرد بشر پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ جی ٹونٹی اجلاس کو پرامن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں کوئی بھی خطرہ مول لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور شہر بھر میں مشکوک نظر آنیوالے افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ادھر دوسری جانب سیاحتی شعبہ سے جڑے افراد جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد سے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔ مذکورہ افراد کا کہنا ہے کہ جی ٹونٹی اجلاس کی وساطت سے جموں کشمیر میں سیاحتی شعبہ ترقی کی نئے سفر پر گامزن ہوگا اور مقامی آبادی بالخصوص بے روزگار افراد کیلئے روزگار کے کئی مواقع پیدا کرے گا۔ سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ جی ٹونٹی کے اس تاریخی اجلاس سے جموں کشمیر کو اپنی منفرد پہچان دنیا بھر کے مندوبین کے سامنے رکھنے کا بھر پور موقعہ ملے گا ۔

 

 

 

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

22 سیکنڈز پہلے
جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

جی20 اجلاس: خوش آئندہ بات

22 سیکنڈز پہلے
جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

شادی! خانہ آبادی (افسانچہ)

22 سیکنڈز پہلے
جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

بے روزگاری نے نوجوانوں کو بیچارہ بنا دیا

22 سیکنڈز پہلے
جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

شہر سرینگر کنکریٹ خطہ میں تبدیل کیوں؟

22 سیکنڈز پہلے
جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

ادھوری خواہشیں اور مصلحت خدا

22 سیکنڈز پہلے
جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

صحافت کا گھٹتا معیار اور جعلی صحافیوں

22 سیکنڈز پہلے
جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

سرکاری شفاخانے، مریض اور سہولیات

22 سیکنڈز پہلے
جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

نیم حکیم خطرہ جان،نیم ملا خطرہ ایمان !

22 سیکنڈز پہلے
جی 20 اجلاس : اُمید کی نئی کرن

ارمان

22 سیکنڈز پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.