دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کیساتھ مل کر دراندازوں کے عزائم ناکام بنائیں گے
سرینگر / 03جون:سالانہ امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد کیلئے مضبوط سیکورٹی گریڈ قائم کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورس ( بی ایس ایف ) کے انسپکٹر جنرل کشمیر فرنیٹر نے کہا کہ برف پگھلنے کے ساتھ ہی کنٹرول لائن پر دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر دراندازی کی تمام ممکنہ کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایس ایف کی جانب سے سرینگر کے نشاط سے لیکر ٹیولپ گارڈن تک واک کاتھون پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورس ( بی ایس ایف ) کے انسپکٹر جنرل کشمیر فرنیٹر اشوک یادونے کہا کہ امسال ماہ جولائی سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور یاترا کیلئے مکمل سیکورٹی گریڈ قائم کیا گیا ہے ۔ آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ بی ایس ایف اس سال پرامن اور ہموار امرناتھ یاترا کو یقینی بنائے گی۔ امرناتھ یاترا انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں چلائی جا رہی ہے۔ بی ایس ایف نے ضرورت کے مطابق اپنے کردار کیلئے تیاریاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کو اسٹریٹجک اور خطرناک مقامات پر تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی قدرتی آفت کی صورت میں سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برف پگھلنے سے کنٹرول لائن پر دراندازی کے روایتی راستے کھل سکتے ہیں جس سے دراندازی کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں تاہمبی ایس ایف دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر دراندازی کی تمام ممکنہ کوششوں کو ناکام بنائے گی۔آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ فورس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے اور منشیات کے خاتمہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ کشمیر میں سرگرم کارکنوں کی تعداد کے بارے میں، انہوں نے کہا’’اس معاملے میں بات کرنا ان کا کام نہیں ہے ‘‘ ۔