ڈی ویب ڈیسک
سری نگر، 16 جون: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں پانچ غیر ملکیجنگجومارے گئے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر فوج اور پولیس کی مشترکہ پارٹیوں نے جمعرات کی شام سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے جماگنڈ علاقے میں ایک آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران آدھی رات کوجنگجو اور فوجیوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ فائر فائٹ میں پانچ غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں کومبنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد محاصرے کو مزید سخت کرنے کے لیے اضافی نفری کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔ فوج فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا بھی استعمال کر رہی ہے۔