• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں یوگا تقریب کی قیادت کی

Nigraan News by Nigraan News
2023-06-21
Reading Time: 1min read
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں یوگا تقریب کی قیادت کی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں یوگا تقریب کی قیادت کی

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
سری نگر، 21 جون:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نویں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر بدھ کے روز یہاں بوٹینکل گارڈن میں یوگا تقریب کی قیادت کی۔انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند اور تنائو سے پاک زندگی گذارنے کے لئے ہر کسی کو یوگا اپنے روز مرہ کے معمولات کا ایک حصہ بنانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا: یوگا برائے واسودھا ئیو کٹمبکم، ایک دنیا، ایک صحت، اس سال کا تھیم وزیر اعظم نریندر مودی جی کے یک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے وژن کو اجا گر کرتا ہے ۔ جناب سنہا نے کہا کہ یوگا انسانیت کو ہندوستان کا عظیم ترین تحفہ ہے اور اس نے مذہب، مسلک اور جغرافیائی حدود کو پار کرکے انسانوں کی زندگیوں کو خوشیوں سے مالا مال کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہارشی پتنجلی کا پہلا سترا- نظم و نسق اور دوسرا ذہن کا توقف یوگا سمجھنے کی کلید ہے۔ ان کا کہنا تھا: ‘عظیم بابا مہارشی پتنجلی کا مشاہدہ ہے کہ ہمارے جسم اور ذہن میں انتشار ہی تنائو، بے چینی، جسم میں سوزش اور امراض قلب کی بنیادی وجہ ہے اور یوگا ہمارے جسم اور ذہن میں ہم آہنگی لاتا ہے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوگا صرف ایک جسمانی ورزش نہیں ہے بلکہ یہ جسم و دماغ اور فطرت کے درمیان اتحاد کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر صحت کے لئے علاج کی بنیادوں پر استوار اس بھر پور اور قدیم روایت کو طبی سائنس اور محققین نے روایتی نظام طب کی ایک منفرد اور نمایاں مشق کے طور پر قبول کیا ہے جس کے ہر عمر کے لوگوں کے لئے جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے زبردست فائدے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوگا کے لئے جسمانی و ذہنی دونوں میں نظم و ضبط کی ضرورت ہے تاکہ جسم اور ذہن الگ الگ کام نہ کریں بلکہ ایک مربوط انداز میں کام کریں۔ جنابمنوج سنہا نے کہا کہ یوگا ایک ایسا وسیلہ ہے جس سے ایک انسان کی زندگی گذارنے کے طریقے میں تبدیلی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کو انسانوں کو صحت مند رہنے کے لئے ہمیشہ مدد کی ہے۔ بین الاقوامی یوگا تقریب میں سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جیند عظیم متو، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر راجیو راج بھٹناگر، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارن کمار مہتا، جموں وکشمیر پولیس سر برای دلباغ سنگھ، محکمہ جنگلات کے پرنسپل سکریٹری دھیرج گپتا، ایل جی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنداری، ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن سکریٹری بھوپندر کمار اور دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.