پلوامہ/تنہا ایاز/ پلوامہ میں 9 ویں بین الاقومی یوگا ڈے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس حوالے سے ضلع میں محکمہ آیوش،ضلع انتظامیہ اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے باہمی اشتراک سے ہاکی ”ٹرف” میدان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ڈپٹی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈسڑکٹ نوڈل آفسر آیوش ڈاکٹر مشتاق احمد یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ جگدیش راج شرما پرنسپل گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ شیخ محمد اقبال کے علاوہ دیگر کئی محکموں کے جھوٹے بڑے ملازمین نے یوگا میں حصہ لیا مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ یوگا میں شرکت کی۔محکمہ آیوش کی جانب سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ایک ٹیم ڈاکٹر الطاف شاہ اور ڈاکٹر شیخ ظہور احمد کی قیادت میں تشکیل دیا گیا تھا۔اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے یوگا کی اہمیت کے حوالے سے مختصر جانکاری فراہم کی۔ڈسڑکٹ نوڈل افسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر مشتاق احمد نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر یوگا کریں اور اسے اپنے طرز زندگی کا ایک حصہ بنائیں