• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں میں 1.18کلومیٹر طویل روپوے کا افتتاح

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-16
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں میں 1.18کلومیٹر طویل روپوے کا افتتاح
FacebookTwitterWhatsapp

جموں:جموں خطے میں سیاحتی شعبے کو ایک مضبوط عزم دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے آج جموں روپ وے کے 1.18 کلومیٹر طویل پیر کھو ۔ مہمایہ سیکشن کا اِفتتاح کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں روپ وے کے مکمل عمل سے جموںوکشمیر میں سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔ اِس کے علاوہ اِس خطے کے مقامی لوگوں کو بالواسط اور بلاواسطہ معاش کے مواقع کی سماجی و معاشی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں روپ وے خطے میں سیاحوں کا ایک خاص مرکز ہوگا ۔ اِس سے جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبے میںنیا جوش و جذبہ پیداہوگا فر اور جموں شہر کے جمالیات میں اِضافہ بھی ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ عوام کے لئے روپ وے کے پیر کھو ۔ مہمایہ سیکشن کو کھولنے کے ساتھ مذہبی سیاحت کا سرکٹ جو جموں شہر کے تین بڑے مندروں کو آپس میں ملاتا ہے ۔ پیر کھو ، مہمایہ اور باہو مندر بھی مکمل ہوچکے ہیں۔اُنہوںنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ روپ وے کے وقتاً فوقتاً معائینہ کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار ( ایس او پی) مرتب کریں اور ماحولیاتی عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھیں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سیاحو ں کی آسان رسائی کے لئے زیر اِلتوأ معاون کاموں کو فوری طور پر مکمل کر کے انہیں جلد از جلد آپریشنل بنائیں۔جموںروپ وے پروجیکٹ میں ریستوراں، واک ویز ، لان ، عوامی اِفادیت ، پارکنگ کی جگہ اور لوگوں کے لئے تفریحی سہولیات پیش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جموں روپ وے ایک ہائبرڈ سسٹم ہے ۔ اس اہم جزکوجو درآمد اور اِنڈین سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ یہ 75.83کروڑ روپے کا لاگت والاپروجیکٹ دو حصوں پر مشتمل ہے ۔سیکشن اوّل میں پیر کھو ( مبارک منڈی کے نیچے) اور مہمایا کے درمیان ہے جس کا فاصلہ 1.184کلومیٹر ہے جبکہ سیکشن دوم مہمایامندر اور باہو کے درمیان ہے جس کا فاصلہ 0.485 کلومیٹر ہے ۔اِس موقعہ پر میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا ، ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمدخان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ،ایڈیشنل ڈی جی پی مکیش سنگھ، سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ ، ایم ڈی جے اینڈ کے کیبل کارکاپوریشن ایم اے وانی اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔اِفتتاحی تقریب میں ڈپٹی میر جے ایم سی پورنما شرمااور میونسپل کارپورٹروں نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.