• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سابق طلبا نوجوانوں کی رہنمائی انجام دیں

SKICC میں بنارس ہندو یونیورسٹی ایلومنی کے اجلاس کا انعقاد

Nigraan News by Nigraan News
2023-07-09
A A
0
سابق طلبا نوجوانوں کی رہنمائی انجام دیں

سابق طلبا نوجوانوں کی رہنمائی انجام دیں

FacebookTwitterWhatsapp

بی ایچ یو طلبا نے علمی معیشت میں نمایاں حصہ ادا کیا ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
کشمیر انفو//
سری نگر/08 ؍جولائی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سنیچروار کو سری نگر میں بنارس ہندو یونیورسٹی ۔ بی ایچ یو یورولوجی کے ایلومنی طالب علموں کے اِجلاس سے خطاب کیا جس کا اِنعقاد یورولوجی ڈیپارٹمنٹ سکمز نے کیا تھا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں علمی معیشت میں بی ایچ یو کے سابق طلباء کی اہم شراکت اور ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لئے تحقیق کے نئے شعبوں کو آگے بڑھانے کی ستائش کی۔اُنہوں نے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی زندگی بھر کی مہمات کو یاد کیا جنہوں نے ہندوستانی سماج میں سماجی و اقتصادی تبدیل لائی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ مہامنا پنڈت مد ن موہن مالویہ نے ہندوستان کے صنعتی اِنقلاب کی سکرپٹ لکھی تھی ۔اب ملک سماجی و اقتصادی ترقی کے اہم شعبوں میں ایلومنی طلباء کے قابل قدر شراکت کی توقع کرتا ہے اور تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی ماحول میں ہمیں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔‘‘اُنہوں نے کہا ،’’ ایلومنی طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کی رہنمائی کریں ، نئے ہندوستان کے خوابوں اور عزائم کو پورا کرنے کے لئے اَپنی موجودہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے مضبوط نیٹ ورک تیار کریں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام سابق طلباء کو آج کی نوجوان نسل کو کل کے چیلنجوں کے لئے تیار کرنے کے لئے اِصلاحات ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مضبوط تعلیمی اِداروں کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کا عہد کرنے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے صحت و طبی تعلیمی شعبے میں حاصل کئے گئے کئی سنگ میلوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ہم صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور سب کے لئے قابل رسائل ، سستی اور معیاری صحت خدمات کو یقینی بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے بی ایچ یو کے طلباء پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کے صحت خدمات کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے فعال شرکت ادا کریں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے بی ایچ یو کے طلباء کے اجلاس کا سووینئر اور میڈ یکوز اور این اِی اِی ٹی ایم سی ایچ اِمتحان پر اشاعتوں کو جاری کیا۔اِس موقعہ پر چیئرمین جے اینڈ کے وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اَندرابی ، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر سکمز پروفیسر پرویز کول ، بی ایچ یو اور جی ایم سی شعبہ جات کے سربراہ ، سابق سربراہان ، بی ایچ یو کے سابق طلباء اور ان کے اہل خانہ موجو دتھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سالانہ امرناتھ یاترا ، ایل جی کی تمام طبقات سے تعاون کی اپیل

سالانہ امرناتھ یاترا ، ایل جی کی تمام طبقات سے تعاون کی اپیل

2026-06-28
پہلگام میں یاترا کیلئے حتمی انتظامات مکمل، ایل جی کی یاترا سے پہلے تمام الاٹ شدہ کام مکمل کر نیکی ہدایت

پہلگام میں یاترا کیلئے حتمی انتظامات مکمل، ایل جی کی یاترا سے پہلے تمام الاٹ شدہ کام مکمل کر نیکی ہدایت

2026-06-26
ایل جی کی زیر صدارت سکاسٹ کشمیر کی 36ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ، طویل مدتی روڑ میپ کو منظوری

ایل جی کی زیر صدارت سکاسٹ کشمیر کی 36ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ، طویل مدتی روڑ میپ کو منظوری

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
ایل جی کی میلہ کھیر بھوانی میں شرکت، پوجا پاٹ میں بھی شامل، بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف

ایل جی کی میلہ کھیر بھوانی میں شرکت، پوجا پاٹ میں بھی شامل، بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف

2026-06-23
گڈ گورننس سے جامع پالیسیاں تشکیل، وکشت بھارت نئے وژن کے ساتھ آگے لے جانے کا موقع : ایل جی

گڈ گورننس سے جامع پالیسیاں تشکیل، وکشت بھارت نئے وژن کے ساتھ آگے لے جانے کا موقع : ایل جی

2026-06-21
جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

2026-06-18
فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

2026-06-16
این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

2026-06-16
لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

2026-06-13
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page