• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۳, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بہتر ٹریفک نظام وقت کی ناگزیر ضرورت

Nigraan News by Nigraan News
2 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

FacebookTwitterWhatsapp

ایک ایسے دور میں جب کہ شہر سرینگر کو جدید خطوط پر اُستوار کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور تعمیر و تجدید کاری کی سرگرمیاں تیزی کیساتھ جاری ہیں، ایسے میں عوام کیلئے بہتر ٹریفک نظام جیسے بنیادی سہولیات کو بہم رکھنا انتظامیہ کا بنیادی فریضہ ہے۔ شہر سرینگر کے مختلف حصوں میں سمارٹ سٹی کے تحت متعدد پروجیکٹوں پر کام شروع کیا گیا ہے جبکہ کئی پروجیکٹ ابھی تک پایہ تکمیل تک پہنچ بھی چکے ہیں جس کی وجہ سے سرینگرکے بعض علاقوں کی رونق دوبالا ہوگئی ہیں۔ ایسے میں یہاں رہائش پذیر آبادی کیلئے دیگر سہولیات کی جانب بھی توجہ کرنے کی ضرورت ہے جن میں سرفہرست بہتر ٹریفک نظام ہے۔ وادی کشمیر بالعموم جبکہ شہر سرینگر بالخصوص کئی برسوں سے بہتر ٹریفک نظام کا رونا رورہا ہے۔ یہاں رہنے والی آبادی کیلئے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں صبح و شام اور سرد و گرم حالات میں تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگرچہ انتظامیہ بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھی ہے بلکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران شہر سرینگر میں کئی عوام دوست سہولیات شروع کی گئی ہیں جن کی وجہ سے عام لوگوں کو مختلف شعبوں میں آسانی فراہم ہوگئی ہے۔ تاہم ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی یا قلت کا مسئلہ ہنوز باقی ہے جس کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات درکار ہے۔ شہر سرینگر کے متعدد علاقوں میں ایک دہائی قبل ٹاٹا گاڑیوں کی آواجاہی رہتی تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ آنے اور جانے میں آسانی فراہم ہوتی تھی تاہم وقت گذرنے کیساتھ ساتھ شہر کی سڑکیں تنگ پڑجانے اور ٹریفک جیمنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہونے کیساتھ ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں ان منی بسوں کی نقل و حرکت کو ممنوع قرار دیا گیا۔بعد کے ایام میں ان علاقوں میں متبادل کے طور پر ٹاٹا سومو سروس شروع کی گئی جو کئی برسوں تک جاری رہی لیکن رفتہ رفتہ اس سروس میں بھی تنزلی آگئی اور یوں آج کی تاریخ میں شہر کے ایسے بیشتر علاقے ہوں گے جہاں پر ٹاٹا سروس بھی دستیاب نہیں ہے کیوں کہ ان علاقوں میں لوگ اب زیادہ تر اپنی نجی گاڑیوںمیں ہی سفر کرتے ہیں۔ ادھر انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ قبل شہر سرینگر کے اندرونی علاقوں کیساتھ ساتھ شہر خاص کے کئی علاقوں میں برقی رو پر چلنے والے آٹو رکشا سروس کا باضابطہ آغاز کیا گیا تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم انتظامیہ کو سرینگر کے اُن مضافاتی علاقوں پر بھی نظر دوڑانی چاہیے جہاں یہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات اُٹھانی پڑرہی ہیں۔ یہاں لوگوں کا کافی سارا وقت صبح کے اوقات میں ٹرانسپورٹ کا انتظار کرنے میں ضائع ہوتا ہے۔ناپید ٹرانسپورٹ کے نتیجہ میں کئی بار مسافر نجی گاڑیوں کو ہاتھ دیکر انہیں روکنے کا اشارہ بھی کرتے دیکھا گیا ہے۔صوبائی انتظامیہ کشمیر کو اس معاملہ میں متعلقہ محکمہ آر ٹی اُو اور ٹریفک کیساتھ مشترکہ طور پر غور وخوض کرنا چاہیے اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ طور پر ٹھوس لائحہ عمل اور پالیسی تشکیل دینی چاہیے تاکہ مسافروں بالخصوص طلبہ کمیونٹی اور ملازمین کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

2 منٹ پہلے
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

آن لائن ٹھگوں سے ہوشیار رہا جائے

2 منٹ پہلے
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

زندگی موت کے حصار میں ہے

2 منٹ پہلے
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

وادی میں ناجائز منافع خووری عروج پر

2 منٹ پہلے
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

امرناتھ یاترا اور مقامی آبادی کا رول

2 منٹ پہلے
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

ملہ کھاہ میں ناجائز قبضہ کو ہٹایا جائے

2 منٹ پہلے
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

سیاحتی شعبہ میں انقلاب بپا ہوگا

2 منٹ پہلے
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

ندی نالوں کا تحفظ مستقبل کی ضمانت

2 منٹ پہلے
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

تمباکو نوشی کا بڑھتارجحان

2 منٹ پہلے
سیلابی صورتحال کا ممکنہ خطرہ

سمارٹ میٹروں کی تنصیب!!

2 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.