• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دشمن عناصر ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں

جی20متحدہ طور پر چیلنجوں کا مقابلہ کریں:وزیر داخلہ امیت شاہ

Nigraan News by Nigraan News
2023-07-14
Reading Time: 1min read
A A
0
دشمن عناصر ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں

دشمن عناصر ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں

FacebookTwitterWhatsapp

مجرموں سے نمٹنے کیلئے جغرافیائی حدود سے بالاتر ہونے کی ضرورت

نیوز ڈیسک//
سرینگر /13جولائی :دنیا بھر میں سلامتی کے چیلنجوں سے نپٹنے کیلئے G20ممالک کو مل کر کام کرناہوگا کا اعلان کرتے ہوئے وزیرداخلہ امیت شاہ نے نام لیے بغیرکہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر اور عالمی طاقتیں شہریوں اور حکومتوں کو معاشی اور سماجی نقصان پہنچانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نئی دلی میں دو روزہ G20اجلا س کا با ضابطہ طو رپر آغاز ہو گیا اور اس تقریب کا افتتاح وزیر داخلہ امیت شاہ نے کیا ۔ اس موقعہ پر افتتاحی تقریب سے خطاب کے دورا ن عالمی برادری کو سلامتی کے چیلنجوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے جو ’’بارود سے میٹاورس اور حوالہ سے کرپٹو کرنسی‘‘تک تیار ہوئے ہیں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے G20 ممالک پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے جرائم کے خلاف کارروائی کیلئے روایتی حدود سے اوپر اٹھیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سائبر مجرموں کی طرف سے ڈارک نیٹ، میٹاورس، ڈیپ فیکس، رینسم ویئر اور ٹول کٹ پر مبنی غلط معلومات کی مہموں اور اہم معلومات کو اسٹریٹجک ہدف بنانے کے خطرات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا’’G20نے اب تک معاشی نقطہ نظر سے ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیٹا کے بہاؤ پر توجہ مرکوز کی ہے، لیکن اب یہ ضروری ہے کہ جرائم اور سلامتی کے پہلوؤں کو سمجھنا، اور اس کا حل تلاش کرناہے ‘‘۔ شاہ نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ایک قومی تشویش ہیں کیونکہ یہ براہ راست قومی سلامتی، امن و امان اور معیشت کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے جرائم اور مجرموں کو روکنا ہے تو ہمیں روایتی جغرافیائی حدود سے اوپر اٹھ کر سوچنا اور عمل کرنا ہوگا۔نام لیے بغیر امیت شاہ نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر اور عالمی طاقتیں شہریوں اور حکومتوں کو معاشی اور سماجی نقصان پہنچانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’G20 نے اب تک معاشی نقطہ نظر سے ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیٹا کے بہائوپر توجہ مرکوز کی ہے، لیکن اب جرم اور سیکورٹی کے پہلوئوں کو سمجھنا اور اس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے‘‘۔شاہ نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ایک قومی تشویش ہیں کیونکہ یہ براہ راست قومی سلامتی، امن و امان اور معیشت کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے جرائم اور مجرموں کو روکنا ہے تو ہمیں روایتی جغرافیائی حدود سے اوپر اٹھ کر سوچنا اور عمل کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے تمام ممالک کے قوانین میں یکسانیت لانے، مختلف ممالک کے قوانین کے تحت ردعمل کا طریقہ کار تیار کرنے، بینچ مارکس، بہترین طریقوں اور ضوابط کو ہم آہنگ کرنے، اور سائبر کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی جیسے سرحدوں کے پار کام کرنے والے سائبر مجرموں کے خلاف کارروائی کے لیے متعدد اقدامات کی تجویز دی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page