• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وزیر اعظم وشوکرما اسکیم کو ملی منظوری

مرکزی کابینہ کی کئی اسکیموں اور منصوبوں کو ہری جھنڈی

Nigraan News by Nigraan News
2023-08-17
Reading Time: 1min read
A A
0
وزیر اعظم وشوکرما اسکیم کو ملی منظوری

وزیر اعظم وشوکرما اسکیم کو ملی منظوری

FacebookTwitterWhatsapp

30لاکھ روایتی دستکاروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچے گا: مرکزی وزیر

نیوز ڈیسک//
سری نگر:۱۶، اگست:مرکزی کابینہ نے بدھ کے روزکچھ اہم اسکیموں ومنصوبوں کو ہری جھنڈی دکھادی ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی کابینہ نے بدھ کو 13000 کروڑ روپے مالیت کی پی ایم وشوکرما اسکیم کو منظوری دی ہے جس سے تقریباً 30 لاکھ روایتی دستکاروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچے گا، جن میں بُن کر، سونار، لوہار، کپڑے دھونے والے(دھوبی) اور حجام شامل ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں اس اسکیم کے بارے میں اعلان کیاتھا۔مرکزی وزیر مواصلات اشونی ویشنو نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد کہا کہ اسکیم کے تحت کاریگروں کو پہلی قسط میں ایک لاکھ روپے اور دوسری قسط میں2 لاکھ روپے کا سبسڈی والا قرض فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہاکہ قرضے 5 فیصد کی رعایتی شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔منگل کو وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم 17 ستمبر کو وشوکرما جینتی پر شروع کی جائے گی۔اس دوران مرکزی کابینہ نے 14ہزار903 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو منظوری دی۔ مرکزی وزیرمواصلات اشونی ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے بدھ کو 14ہزار903 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کی توسیع کو منظوری دی۔موصوف وزیر نے کہا کہ توسیعی ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ اسکیم کے پچھلے ورژن کے تحت کئے گئے کاموں میں اضافہ کرے گا۔اشونی وشنو نے کہاکہ وزیر اعظم نے کابینہ کی میٹنگ میں14ہزار903 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 5.25 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو دوبارہ ہنر مند اور اعلیٰ تربیت دی جائے گی اور 2.65 لاکھ افراد کو آئی ٹی میں تربیت دی جائے گی۔انہوںنے مزید کہاکہ توسیعی ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کے تحت، نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن (این سی ایم) کے تحت مزید نو سپر کمپیوٹرز کو شامل کیا جائے گا۔موصوف مرکزی وزیر نے کہا کہ این سی ایم کے تحت پہلے ہی 18 سپر کمپیوٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page