سرینگر//سرینگر کے لل دید اسپتال میں جنوبی ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے تین بچوںکو جنم دیا ۔ اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اسپتال میں اس قسم کے واقعات معمول کی بات ہے ۔ سی این آئی کے مطابق دربگام پلوامہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سنیچروار کی صبح لل دید اسپتال سرینگر میں تین بچیوںکو ایک ساتھ جنم دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ در د زہ میںمبتلا پلوامہ کی خاتون کی لل دید اسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد صبح انہوںنے تین بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا اور تینوں بچیاں تھیں ۔ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شبیر صدیقی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں بچے صحت مند ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسپتال میں یہ کوئی نیا واقعہ نہیںہے بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آئیںہے ۔ انہوںنے ڈاکٹروںنے سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرو ں کی دن رات محنت کے نتیجے میںمریضوں کو اسپتال میں آسائش و بہتر سے بہتر علاج ملتا ہے اور اس طرح کے واقعات بھی ان کی کاوشوں کی بدولت ہوتے ہیں ۔