• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, نومبر ۹, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغان کے پٹھانوں نے لنکا کرلیا فتح

رحمت،حشمت اور عظمت کی شاندار بلے بازی نے سری لنکا کو دی شکست

Nigraan News by Nigraan News
2023-10-31
A A
0
افغان کے پٹھانوں نے لنکا کرلیا فتح

افغان کے پٹھانوں نے لنکا کرلیا فتح

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
فضل الحق فاروقی کی خطرناک باؤلنگ اور پھر رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی اور عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ اس ورلڈ کپ میں افغانستان کی تیسری فتح ہے۔ اس کے ساتھ وہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان نے ہدف باآسانی 45.2 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 62 رنز بنائے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 74 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز اور عظمت اللہ عمرزئی نے 63 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے درمیان 111 رنز کی ناقابل شکست شراکت تھی۔
سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ٹیم کے اہم ترین بلے باز رحمان اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ تاہم اس کے بعد افغانستان نے زبردست واپسی کی اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔رحمت شاہ اور ابراہیم زدران کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت ہوئی۔ دونوں بہت ٹھوس لگ رہے تھے اور آسانی کے ساتھ درمیان میں چوکے مارتے رہے۔ تاہم افغانستان کو دوسرا جھٹکا 17ویں اوور میں 73 کے سکور پر لگا۔ ابراہیم زدران 57 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تب ایسا لگ رہا تھا کہ شاید سری لنکا میچ میں واپسی کرے گا۔ لیکن اس کے بعد رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی کے درمیان 58 رنز کی شراکت ہوئی۔ یہاں سے میچ افغانستان کے قبضے میں آگیا۔
رحمت شاہ 74 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تین وکٹیں گرنے کے بعد آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی میدان پر آئے۔ عمرزئی نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے کپتان شاہدی کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ حشمت اللہ شاہدی نے 74 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز اور عظمت اللہ عمرزئی نے 63 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے درمیان 111 رنز کی ناقابل شکست شراکت تھی۔
سری لنکا کے لیے نئی گیند کے ساتھ دلشان مدوشنکا خطرناک نظر آئے اور دو وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ کوئی اور گیند باز متاثر نہ کر سکا۔ مدوشنکا کو دو اور کسن راجیتھا کو ایک ایک کامیابی ملی۔اس سے قبل سری لنکن ٹیم 49.3 اوورز میں 241 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ سری لنکا کے کئی بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن کوئی بھی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ افغانستان کی جانب سے بولنگ میں فضل الحق فاروقی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت ایکسپریس۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ورلڈ کپ کے درمیان سری لنکن کرکٹ کے مشہور مداح انکل پرسی ا انتقال کر گئے

ورلڈ کپ کے درمیان سری لنکن کرکٹ کے مشہور مداح انکل پرسی ا انتقال کر گئے

2023-10-31
’بمراہ اور محمد شامی جیسا بولر کوئی نظر نہیں آرہاہیں‘:سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید

’بمراہ اور محمد شامی جیسا بولر کوئی نظر نہیں آرہاہیں‘:سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید

2023-10-31
آسان ہوتا لیکن ہاردک کی غیر موجودگی اسے مشکل بنا دیتی ہے:اشون

آسان ہوتا لیکن ہاردک کی غیر موجودگی اسے مشکل بنا دیتی ہے:اشون

2023-10-27
جنگ کی کوریج کرنے کے دوران الجزیرہ کا صحافی اسراٸیلی بمباری میں اپنی پوری فیملی کھوبیٹھا

جنگ کی کوریج کرنے کے دوران الجزیرہ کا صحافی اسراٸیلی بمباری میں اپنی پوری فیملی کھوبیٹھا

2023-10-26
ون ڈے ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کے میچ میں میکسویل نے اپنی آنکھیں کیوں ڈھانپیں

ون ڈے ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کے میچ میں میکسویل نے اپنی آنکھیں کیوں ڈھانپیں

2023-10-26
ون ڈے ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ون ڈے ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

2023-10-26
بزرگوں اور کمزوروں کا تحفظ ہماری روایت

بزرگوں اور کمزوروں کا تحفظ ہماری روایت

2023-10-26
آسان ہوتا لیکن ہاردک کی غیر موجودگی اسے مشکل بنا دیتی ہے:اشون

ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، ہاردک پانڈیا ہوئے زخمی،اسپتال میں داخل

2023-10-19
’غزہ میں قتل عام بند کروایا جائے‘

’غزہ میں قتل عام بند کروایا جائے‘

2023-10-19
ٹی وی شو ’پشمینہ‘ کی شوٹنگ کا کیا افتتاح

ٹی وی شو ’پشمینہ‘ کی شوٹنگ کا کیا افتتاح

2023-08-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.