• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جون ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

تین ریاستوں میں بھاجپا کی جیت انڈیا الائنس کی ہار نہیں : عمر عبداللہ

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-06
Reading Time: 1min read
A A
0
پہل گام جیسے حملوں کو مستقبل میں روکنے کیلئے پُرعزم: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

پہل گام جیسے حملوں کو مستقبل میں روکنے کیلئے پُرعزم: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 5 دسمبر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں ملک کی تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت کانگریس کی کسی حد تک ناکامی ہے لیکن انڈیا الائنس کی ہار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات الائنس کے طور پر نہیں لڑے گئے تھے بلکہ الائنس کی تمام پارٹیوں نے اپنے طور انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ان کا کہنا تھا: بی جے پی جب ریاستی انتخابات میں ہارتی ہے تو کہتی ہے کہ اس سے مرکزی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور جب جیت حاصل کرتی ہے تو کہتی ہے کہ یہ مودی صاحب اور مرکز کی جیت ہے’۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں حضرت بل میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے 118 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مزار پر فاتح خوانی کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی کی تین ریاستوں کے انتخابات میں جیت انڈیا الائنس کی ناکامی نہیں ہے یہ کسی حد تک کانگریس کامیاب نہیں ہوا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ یہ انتخابات الائنس کے طور پر نہیں لڑے گئے تھے بلکہ الائنس کی تمام پارٹیوں کانگریس، بی ایس پی، اپنی پارٹی نے اپنے طور انتخابات میں حصہ لیا تھا’۔عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی جب ریاستی انتخابات میں ہارتی ہے تو کہتی ہے کہ اس سے مرکزی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور جب جیت حاصل کرتی ہے تو کہتی ہے کہ یہ مودی صاحب اور مرکز کی جیت ہے۔انہوں نے کہا: ‘تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت سیمی فائنل ہے یا نہیں اس کا اندازہ پانچ برس پہلے انتخابات سے لگایا جا سکتا ہے جب کانگریس نے بھی چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں انتخابات جیتے تھے لیکن پھر پارلیمانی الیکشن ہارے تھے’۔ایک سوال کہ بی جے پی کے مطابق جموں وکشمیر کا اگلا چیف منسٹر بی جے پی کا ہی ہوگا، کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘چیف منسٹر تب بنتا ہے جب الیکشن ہوتے ہیں بی جے پی الیکشن کرنے کے موڈ میں ہے نہ ان کو ہمت ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کو بھاری ہار کا سامنا کرنا پڑے گا’۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ بی جے پی اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے کہ وہ یہاں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے۔انہوں نے کہا: ‘وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں تین سیٹیں مخصوص رکھنے کے متعلق ایک بل متعارف کیا اور لیفٹیننٹ گورنر کو اختیار دیا گیا کہ وہ ان سیٹوں کا انتخاب کرے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کو یہاں زیادہ سیٹیں حاصل نہیں ہونے والی ہے’۔اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘ہم سب یہاں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی توقع کرتے ہیں لیکن ہمارے توقع کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا’۔حالیہ انتخابی نتائج کے حوالے سے کانگریس کا عدالت عظمیٰ کا دروزاہ کھٹکھٹانے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا: ‘انتخابات ایسے ہی ہوتے ہیں کچھ یہرتے ہیں تو کچھ جیت جاتے ہیں، الیکشن سے صرف اس وقت مطمئن نہیں ہونا ہے جب جیت حاصل کی جائے بلکہ ہار بھی تسلیم کی جانی چاہئے’۔انہوں نے کہا: ‘کچھ لوگوں نے نوشتہ دیوار پہلی ہی پڑھا تھا ایک رکن پارلیمان نے مجھے دو ماہ قبل ہی کہا تھا کہ چھتیس گڑھ میں بی جے پی جیتے گی میں نے اس وقت ہنسا تھا’۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ' 'اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ‘ ‘اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

2026-06-13
رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

2026-06-13
امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

2026-06-13
سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

2026-06-13
دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

2026-06-13
امر ناتھ یاترا کے پیش نظر،قومی شاہراہ پر 6دن تک شبانہ ٹریفک پر روک

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر،قومی شاہراہ پر 6دن تک شبانہ ٹریفک پر روک

2026-06-12
جے کے بنکسمبل میں مرکزی سکیموں کے فنڈز میں ہیرا پھیری،CBI نے بینک عملہ سمیت 19 فراد کیخلاف کیس درج کرلیا

جے کے بنکسمبل میں مرکزی سکیموں کے فنڈز میں ہیرا پھیری،CBI نے بینک عملہ سمیت 19 فراد کیخلاف کیس درج کرلیا

2026-06-12
امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی پلان اور تیاریاں،وزیر داخلہ کا ممکنہ طور پرآج جائزہ لینے کا امکان

امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی پلان اور تیاریاں،وزیر داخلہ کا ممکنہ طور پرآج جائزہ لینے کا امکان

2026-06-12
امریکہ کا 2بھارتی بحری جہازوں پر حملہ،3 بحریہ اہلکار ہلاک

امریکہ کا 2بھارتی بحری جہازوں پر حملہ،3 بحریہ اہلکار ہلاک

2026-06-12
وزیر اعظم کی زیر صدارت نیتی آیوگ میٹنگ، وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر کا خاکہ پیش

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیتی آیوگ میٹنگ، وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر کا خاکہ پیش

2026-06-12
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page