• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, مئی ۱۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

رشوت کیخلاف لیفٹیننٹ گورنر کا اعلان جنگ

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-11
A A
0
چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

FacebookTwitterWhatsapp

جموں کشمیر کی موجودہ حکومت جس کی قیادت لیفٹیننٹ گورنر کررہے ہیں، کا رشوت کیخلاف سخت رُخ اپنایا ہوا ہے۔اگر یوں کہا جائے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رشوت کیخلاف اعلان جنگ کا اعلان کیا ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ اگرگزشتہ تین برسوں کی بات کی جائے تو لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی انتظامیہ نے ایسے کئی افسران اور ماتحت ملازمین کو رشوت خوری میں ملوث پاکر نوکریوں سے برطرف کیا ۔ اول روز سے ہی ایل جی قیادت والی سرکار نے رشوت میں ملوث افراد کو انتباہ دیتے ہوئے انہیں ایمانداری اور خلوص کیساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔ رفتہ رفتہ انتظامیہ نے مختلف محکموں میں راشی ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑتے ہوئے ان کیخلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کیا۔اس وقت رشوت ستانی سے متعلق دو اہم معاملات عوامی حلقوں میں موضوع بحث بنے ہوے ہیں اور لوگوں کی رائے ہے کہ جس طرح حکومت نے ملوثین کے خلاف کاروائی شروع کی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ آئندہ کوئی بھی سرکاری ملازم از خود کوئی ایسا کام کرنے پر راضی نہ ہوگا جس کے لئے اسے بعد میں پچھتانا پڑسکتا ہے کیونکہ رشوت لے کر جو بھی کام کیا جاتا ہے اگر اس کا کسی کو پتہ نہ بھی چل سکے لیکن اس کا انجام ٹھیک نہیں ہوتا ہے اور کسی نہ کسی طریقے دھاندلیوں یا حق تلفی کے معاملات منظر عام پر آہی جاتے ہیں۔فاینانس اکاونٹس اسسٹنٹوں کے لئے سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے جوامتحانات لیے گئے ان میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کا انکشاف ہوا جس پر ان اُمیدواروں نے آسمان سر پر اٹھایا جو ڈراپ کئے گئے تھے اور جنہوں نے بعض دھاندلیوں کی نشاندہی کی جن کی بنا پر لیفٹیننٹ گورنر کو ان امتحانات کو نئے سرے سے منعقد کروانے کے احکامات صادر کرنے پڑے البتہ ان لوگون کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیا گیا جو اس دھاندلی میں ملوث رہے ہیں۔حکومت کی فوری کاروائی کا یہ نتیجہ نکلا کہ سی بی آئی کو تحقیقات کے لئے یہ کیس سونپا گیا جس نے تب سے آج تک ہر ممکنہ جگہ پر چھاپے مارے اور اس دوران سنسنی خیز انکشافات ہوے جن میں ایک انکشاف یہ بھی ہے کہ ایک ایک پرچہ تیس تیس لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔سی بی آئی نے ایک کے اے ایس افسر سمیت چودہ ملزماں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے اور ڈیجیٹل آلات ،کمپیوٹر ،لیب ٹاپ ،موبائیل اور دوسری دستاویزات برآمد کرکے ضبط کرلیں۔ان کا مشاہدہ کیا جارہا ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔اسی طرح جائیداد کے ایک تنازعے کو حل کرنے کے لئے جموں کرایم برانچ کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس نے مبینہ طور پچاس ہزار کی رشوت حاصل کی ہے اور جب اس کا انکشاف ہوا تو اسے گرفتار کرنے کے بعد معطل کیا گیا۔سرکار کی رشوت خوروں اور دھاندلیوں میں ملوث افراد کے خلاف اس طرح کی کاروائی عوامی حلقوں میں سراہی جارہی ہے۔حکومت نے پہلے ہی اس بات کا اعلان کیا ہے کہ رشوت ستانی کا قلع قمع کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائینگے۔چنانچہ حکومت نے انٹی کورپشن محکمے کی از سر نو تشکیل دی ہے اور اسے مزید اختیار دے کر اسے فعال بنادیا ہے۔ اب تک بہت سے سرکاری ملازمین ہی نہیں کئی افسر بھی اس کے شکنجے میں لائے گئے جن پر رشوت ستانی کے سنگین الزامات عائد ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔آج صورتحال یہ ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے میں رشوت ستانی کا نام تک نہیں لیاجارہا ہے۔ہوسکتا ہے کہ اکا دکا معاملات میں بے ظابطگیاں کی جاتی ہونگی لیکن عام طور پر اب ملازمین رشوت کے لین دین سے حتی الامکان دامن بچاتے ہیں۔یہ سب کچھ سرکار کی رشوت ستانی کے خلاف کاروائیوں کا نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے جس کی ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے سراہنا کی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

تعلیم کو تجارت نہ بنائی جائے

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بچے اور موبائل فون کی لت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسانی صحت پر مصالحہ جات غذائوں کا اثر

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسان کو شعور عطا کیا گیا

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

جنوبی کشمیر میں قہر انگیز ژالہ باری

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

سم کارڈ ڈیلروں کے ریکارڈ کا جائزہ

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بے روزگار نوجوان اور مسائل

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

موسمی تغیر: مستند ذرائع پر یقین رکھنے کی ضرورت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

زعفران کی پیداوار میں کمی کیوں؟

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page