• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی کے بیشتر علاقوں میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

16دسمبر کو ابرآلود موسم کی پیشگوئی، بالائی حصوں میں ہلکی برف متوقع

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-15
A A
0
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر /14دسمبر//چلہ کلان سے قبل سردیوں نے اپنا زور دکھا یا جس دوران شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر مقامات پر رات کا درجہ حرارت کافی نیچے چلا گیا ۔ د ن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کے دوران مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ جس کے نتیجے میںشہر سرینگر میں منفی 5.4ڈگری کے ساتھ رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جبکہ شوپیان منفی 6ڈگری کے ساتھ وادی کشمیر کا سرد ترین علاقہ درج کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ تین دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 16دسمبر کو کرگل اور وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں سردیوں نے اپنے زور دکھائے اور سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ مومسیات کے مطابق گزشتہ شب شہرسرینگر میں رواں موسم کی سردترین رات گزری جس میں درجہ حرارت منفی 5.4ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جس کے نتیجے میںجھیل ڈل کی سطح اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اسی طرح سے سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 7.3 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 6.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 16 دسمبر کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

2026-07-25
دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

2026-07-08
ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

2026-07-08
کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

2026-07-03
سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

2026-07-01
وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

2026-07-01
یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page