• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری مقامی و غیر مقامی سیاح لطف اندوز ہوئے

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-19
Reading Time: 1min read
A A
0
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 18 دسمبر// وادی کشمیر کے بے نظیر قدرتی حسن و جمال سے مالا مال ہونے کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ موسم بہار کی رعنائی و خوش کن آب ہوا ہو یا موسم سرما کی ٹھٹھرتی سردیاں ہوں، یہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے ہر موسم میں باعث کشش ہے۔ملک و بیرون ملک کے سیاح موسم بہار میں جہاں وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات کے دلکش و دلآویز مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھاری تعداد میں وادی کا رخ کرتے ہیں وہیں موسم سرما میں بھی ان کا برف باری اور برف کی سفید چادر میں ملبوس یہاں کے پہاڑوں اور سبزہ زاروں کے نظاروں کا مزہ لینے کے لئے تانتا بندھا رہتا ہے۔وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر ان دنوں سیاح تازہ برف سے لطف اندوز ہونے میں مست ومگن ہیں اور ان کو برف کے ساتھ کھیلتے اور سیلفی اٹھاتے ہوئے دیکھا جار ہا ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، میں پیر کے روز سیاحوں کو ٹھٹھرتی سردیوں میں برف سے لطف اندوز ہوئے دیکھا گیا۔گرم لباس میں ملبوس یہ ہشاش بشاش سیاح اپنے بچوں کے ساتھ ایک دوسرے پر برف پھینکتے ہوئے اور سیلفی لیتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔ایک سیاح نے میڈیا کو بتایا: ‘پہلی بار میں نے برف باری ہوتے ہوئی دیکھی تو میں بہت خوش ہوا’۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی ہر چیز قدرتی طور خوبصورت ہے ہر طرف خوبصورتی ہی خوبصورتی ہے۔ایک خاتون سیاح نے بتایا: ‘کشمیر تو سچ مچ جنت کا ٹکڑا ہے اور جنت کے بارے میں کچھ کہنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں’۔وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں برف باری سے لطف اندوز ہونے والے پنجاب کے ایک سیاح نے بتایا: ‘یہاں چاروں طرف برف ہی برف ہے اس خوبصورت نظارے کو دیکھ کر میں کس قدر خوشی محسوس کر رہا ہوں اس کو بیان کرنے سے قاصر ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں پہلی بار کشمیر آیا ہوں اور اس دوران یہاں برف باری بھی ہوئی جس کا الگ ہی مزہ ہے’۔فلک نامی ایک خاتون سیاح نے کہا: ‘ٹھنڈ بہت ہے اس کا الگ ہی مزہ ہے صحیح معنی میں کشمیر جنت ہے’۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

2026-09-27
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

2026-09-27
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

2026-09-23
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page