• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, مئی ۱۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سماج کو نشہ مکت بنانے کی فکرکی جائے

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-20
A A
0
چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کشمیر میں گزشتہ ایک برس کے دوران نشیلی ادویات کے کاروبار میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئے روز محکمہ پولیس کی جانب سے بے دریغ کارروائیاں ریکارڈ ہورہی ہیں جن میں مقامی نوجوانوں کو اس سماج دشمن لت میں مبتلا پاتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔پولیس کی کارروائیاں اس معاملے میں قابل سراہنا ہے جس نے ابتک کئی منظم نیٹ ورکوں کو طشت از بام کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی نشیلی ادویات ضبط کی اور سینکڑوں افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اس زیریلے کاروبار کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما ہے ان پر متعلقہ حکام کو توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ کوئی بھی ذی حس انسان سماج کے مستقبل کو تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔ یہ بات قبل ذکر ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران کئی ایسے سنسنی خیز واقعات ذرائع ابلاغ کی وساطت سے منظر عام پر آگئے جن میں چند مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر قوم و ملت کے مستقبل کو اس زہر میں ملوث کرتے ہوئے پائے گئے۔ ایسے عناصر نے اس مکروہ کاروبار کو پروان چڑھانے کیلئے نوجوان نسل کا انتخاب کرلیا ہے اور گزشتہ کئی برسوں کے دوران اس کاروبار کو فروغ دینے اور سماج میں اس زہر کوعام کرنے کیلئے بعض تعلیمی اداروں اور کوچنگ سنٹروں کو منتخب کیا گیا جہاں اس زہر کو کھلے عام بیچا جارہا تھا۔ نوجوان نسل کسی بھی قوم کا مستقبل قرار پاتا ہے۔ ایک قوم کے مستقبل کی ضمانت یہی نوجوان نسل ہی کہلاتی ہے۔ اگر نئی نسل محنت و مشقت کا سلیقہ رکھتی ہے، انسان دوستی کے قدیم اصول پر ایمان و یقین رکھتی ہے توبرملا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ ایسی قوم کا مستقبل انتہائی روشن ہے ۔ لیکن خدانخواستہ اگر نئی نسل گمراہ اور بداخلاق ہو، نشیلی ادویات کے مکروہ کاروبارہ میں ملوث ہو، چوری اور ڈاکہ زنی پر یقین رکھتی ہو تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایسی قوم کا مستقبل تاریک سے تاریک تر کہلائے گا کیوں کہ بقول کسے نوجوان قوم کا مستقبل ہوتا ہے لہٰذا اس کی حرکات و سکنات سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ قوم کس شاہراہ پر سفر کررہی ہے اور اس کی منزل کیا ہوگی؟نشیلی ادویات کا کاروبار چلانے والے عناصر نے قوم کے اسی مستقبل کو اس نحوست میں مبتلا کرنے اور سماج کو اخلاقی اقدار سے عاری بنانے کا بھیڑا اُٹھانے کیلئے گزشتہ کئی برسوں کے دوران پیر وأر کہلانے والی وادی کشمیر کو اپنا میدان جنگ بنا ڈالا ہے تاہم سماج کے ذی حس طبقے کیساتھ ساتھ محکمہ پولیس نے اس کاروبار اور اس سے جڑے افراد پر شکنجہ کسنے کی ہر ممکن طریقے پر کام کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آئے روز پولیس یمین و یسار سے ایسے عناصر کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملارہی ہے۔ مگر یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ۔ اس ناسور کو ختم کرنے میں عام لوگوں کو بھی محکمہ پولیس کو اپنا مکمل تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ جتنا جلد ہم اس حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور سامنے آکر اپنا تعاون پیش کریں گے اُتنا ہی ہمارے سماج کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

تعلیم کو تجارت نہ بنائی جائے

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بچے اور موبائل فون کی لت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسانی صحت پر مصالحہ جات غذائوں کا اثر

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسان کو شعور عطا کیا گیا

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

جنوبی کشمیر میں قہر انگیز ژالہ باری

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

سم کارڈ ڈیلروں کے ریکارڈ کا جائزہ

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بے روزگار نوجوان اور مسائل

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

موسمی تغیر: مستند ذرائع پر یقین رکھنے کی ضرورت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

زعفران کی پیداوار میں کمی کیوں؟

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page