• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لداخ کے دورافتادہ علاقوں زنسکار اور نوبراہ کو ضلعی درجہ دینے کامطالبہ

ممبر پارلیمنٹ جے ٹی این کی راجدھانی دلی میں وزیر داخلہ اور وزیر مملکت سے ملاقات

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-27
A A
0
لداخ کے دورافتادہ علاقوں زنسکار اور نوبراہ کو ضلعی درجہ دینے کامطالبہ

لداخ کے دورافتادہ علاقوں زنسکار اور نوبراہ کو ضلعی درجہ دینے کامطالبہ

FacebookTwitterWhatsapp

کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍ممبرپارلیمنٹ لداخ جمیانگ ژھیرینگ نمگیال یوٹی لداخ نے قومی راجدھانی نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرکے خطے کی تعمیروترقی اور دیگر مسائل کواجاگر کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ممبرپارلیمنٹ لداخ نے مرکزی وزیر داخلہ کو یوٹی لداخ کے مختلف عوامی مسائل اور مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے ضلع کرگل کے دوردرازعلاقہ زنسکاراور ضلع لہہ کے نوبراہ کو نئے انتظامی اضلاع تشکیل دینے سمیت لداخ کے بے روزگارنوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت کے گزیٹیڈپوسٹوں کے عہدوں کی تیزی سے بھرتی ،لداخ خودمختارپہاڑی ترقیاتی کونسل لہہ اور کرگل کوقانون سازیہ کے اختیارات دینے کے لئے ہل کونسل ایکٹ میں معقول ترمیم کرکے بااختیاربنانے ،بوٹی زبان کے دوسوچھیالیس اساتذہ کے خالی اسامیوں کو پُر کرنے اوربوٹی زبان کو آئین ہندکے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے علاوہ کئی مطالبات کئے ہیں ۔انھوں نے مرکزی وزیر سے یوٹی لداخ کے دونوں ہل کونسلوں کو بااختیاربناکر قانون سازیہ کے اختیارات فراہم کرنے کاپُرزورمطالبہ کیا ہے تاکہ دونوں ہل کونسلوں کو زمین وروزگار،ماحولیات ،ثقافت اور لسانیات کے تحفظ کے علاوہ دیگراہم شعبوں میںبا اختیاربنایاجاسکے ۔انہو ںنے وزیرا عظم نریندرمودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتاپارٹی کی مرکزی حکومت کی جانب سے یوٹی لداخ کوضرورت کے مطابق تعاون فراہم کرنے پر شکریہ اداکیا۔واضح رہے اس سے قبل یوٹی لداخ کی بھارتیہ جنتاپارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ممبرپارلیمنٹ لداخ جمیانگ ژھیرینگ نمگیال کی قیادت میں مرکزی امورداخلہ کے وزیر مملکت نتیانندرائے سے ملاجہاں انہو ںنے ضلع کرگل کے زنسکاراور ضلع لہہ کے نوبراہ کو انتظامی اضلاع تشکیل دینے کی پرزورالفاظ میں مطالبہ کیا۔وفد میں ممبرپارلیمنٹ لداخ کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی نائب صدرلداخ پھونسوک وانگڈن شونو،صدربی جے پی زنسکارستزین لقپااورکونسلرنوبراہ ژھیرینگ سنڈوپ بھی شامل تھے ۔نیز وفد نے لداخ کے دورافتادہ علاقوں میں انتظامی امورکو موثر طریقے پر چلانے کے لئے نئے انتظامی اکائیوں کی تشکیل کی اہمیت پر زوردیا ۔تاکہ لداخ کی یکسان تعمیر وترقی کو یقینی بنایاجاسکے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.