• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وزیر دفاع کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

لوگوں کو اعتماد میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کو تیزتر کیا جائے:راج ناتھ سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-27
A A
0
بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ذریعے مختلف پروجیکٹوں پر کام کرنے والے مزدوروںوںکی راحت رسانی

بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ذریعے مختلف پروجیکٹوں پر کام کرنے والے مزدوروںوںکی راحت رسانی

FacebookTwitterWhatsapp

جموں،27دسمبر//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز راجوری اور پونچھ اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کاایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ سرگرم دہشت گردوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز میں مزید شدت لائی جائے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ راج بھون جموں میں یونین ٹریٹری کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔معلوم ہواہے کہ میٹنگ میں پولیس چیف آر آر سوئن، پیرا ملٹری فورس، بی ایس ایف اور دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران بھی موجود رہے۔ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے دوران وزیر دفاع نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اعتماد میں لے کر ہی اینٹی ٹیرر آپریشن شروع کئے جائیں تاکہ مذکورہ اضلاع میں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو پوری طرح سے ناکام بنایا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی سرکار دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹرولنس کی پالیسی پر کاربند ہے۔راج ناتھ سنگھ نے آفیسران پر زور دیا کہ لوگوں کا وشواس حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے پونچھ اور راجوری میں حالات کو پوری طرح سے معمول پر لانے کی خاطر فوری طورپر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں برادشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔فوج کے سینئر آفیسران نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔باوثوق ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران پونچھ میں شہری ہلاکتوں کا معاملہ بھی اٹھا، وزیردفاع نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ٹیررمخالف آپریشنز کے دوران عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ عوام کو اعتماد میں لے کر ہی ملک مخالف عناصر کے خلاف آپریشنز کو تیز تر کیا جائے تاکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں حالات دوبارہ معمول پر آسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو ان کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے لیکن یہ بات بھی ذہن میں ہونی چاہئے کہ آپریشنز کے دوران عام شہریوں کوکوئی گزند نہ پہنچے۔وزیر دفاع نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں جلدازجلد انجام تک پہنچایا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پونچھ کے بفلیاز میں جاری آپریشن کے بارے میں بھی مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

2026-06-16
این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

2026-06-16
لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

2026-06-13
وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

2026-06-13
وزیر اعظم کیساتھ مثبت ملاقات ہوئی۔ سی ایم عمر

پی ایم مودی سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات،12سال مکمل کرنے پر مبارکباد

2026-06-12
زو جیلا ٹنل کی بروقت پیش رفت ایک اہم سنگ میل، گڈکری، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی تقریب میں شرکت

زو جیلا ٹنل کی بروقت پیش رفت ایک اہم سنگ میل، گڈکری، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی تقریب میں شرکت

2026-06-09
گاندربل میںنشہ مکت ابھیان پد یاترا ،نار کو دہشت گرد ملک کے اندر اوربیرون ممالک میں مقیم: ایل جی سنہا

گاندربل میںنشہ مکت ابھیان پد یاترا ،نار کو دہشت گرد ملک کے اندر اوربیرون ممالک میں مقیم: ایل جی سنہا

2026-06-06
نشہ مکت ابھیان۔ منشیات اسمگلر اور نارکو دہشت گرد کا خاتمہ انتظامیہ کا مشن۔ ایل جی سنہا

2026-06-05
امرناتھ یاترا سیکورٹی اور تیاریوں کاجائزہ، 8 جون کو امت شاہ کی اہم میٹنگ

امرناتھ یاترا سیکورٹی اور تیاریوں کاجائزہ، 8 جون کو امت شاہ کی اہم میٹنگ

2026-06-04
جموں و کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ، وزارت خارجہ

جموں و کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ، وزارت خارجہ

2026-06-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page