• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر وادی میں ماہ دسمبر2023سے جاری موسم کامنظر نامہ انتہائی مایوس کن

دسمبر2023 میں 79 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ ،جنوری 2024کے13دن بھی خشک

Nigraan News by Nigraan News
2024-01-13
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر وادی میں ماہ دسمبر2023سے جاری موسم کامنظر نامہ انتہائی مایوس کن

کشمیر وادی میں ماہ دسمبر2023سے جاری موسم کامنظر نامہ انتہائی مایوس کن

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کشمیر میں دن کادرجہ حرارت معمول سے 6تا8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈزیادہ :محکمہ موسمیات
سری نگر:۱۳،، جنوری//
ماہ دسمبر2023میں79 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ ہونے کے بعد جنوری کے پہلے12دن بھی خشک موسمی صورتحال کی نذر ہوچکے ہیں ،اورمستقبل قریب میں رواں موسم میں کسی بڑی تبدیلی کاامکان نہیں ہے ۔اس دوران طویل خشک موسم کی وجہ سے، کشمیر کے بہت سے اسٹیشنوں پردن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6تا8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہاہے ،جو جموں ،دہلی ،امرتسراورچندی گڑھ سے زیادہ ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات سری نگر نے بتایاکہ11 جنوری کو بانہال اسٹیشن پر دن کے وقت سب سے زیادہ 23.4ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ کیا گیاجبکہ 18جنوری2003کو بانہال میں دن کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا تھا۔محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی کہاکہ اس کے برعکس، گھنی دھند میں لپٹی ہوئی جگہوں پر معمول سے9 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔انہوںنے مزید جانکاری دی کہ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں 11 جنوری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8.6، 8.8 اور 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جاری طویل خشک سالی نے ساتھ سال2015،2016اور2018 نے ماضی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اسی طرح کے رُجحانات دکھائے ہیں۔تاہم موسمیاتی ماہرین نے بتایاکہ خشک موسم 20 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جموں ڈویڑن میں13 جنوری کو مرئیت میں معمولی بہتری اور گھنی دھند میں کمی اور 13 سے16 جنوری تک سرد دن کے حالات کے ساتھ دوبارہ ترقی کرنے کی امید ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کا منظر نامہ بھی انتہائی مایوس کن ہے کیونکہ 25 جنوری تک کسی بڑی برف باری کا امکان نہیں ہے۔موسمی صورتحال میں ممکنہ تبدیلی کاامکان ظاہر کرتے ہوئے ویدکشمیر نامی ایک گروپ نے بتایاکہ کمزور مغربی ڈسٹربنس کے نتیجے میں، آج یعنی جمعہ کو رات گئے یاہفتہ کی صبح تک سونہ مورگاورگاندربل کے دیگر اونچے علاقوں اورمیں ہلکی برف باری کا40فیصد امکان ہے،جبکہ وادی گریز، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کی اونچے مقامات بشمول ، پہلگام،اور کارگل میں ہلکی برف باری کا25سے30فیصدتک امکان ہے اور گلمرگ، اننت ناگ کے دیگر اونچے علاقوں نیز، لیہہ میںبرف باری کا15سے20فیصدتک امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ21دسمبر2023کو شروع ہونے والے40روزہ چلہ کلان کے 23دن خشک گزرے ہیں اوراب تک کوئی بارش یا برف باری نہیں ہوئی ہے ،جسکے نتیجے میں بیشتر آبی ذخائرمیں پانی کی سطح برائے نام رہ گئی ہے اور اس صورتحال کے چلتے محکمہ جل شکتی کونلوںکے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مشکلات درپیش ہیں ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.