جموں و کشمیر حکومت نے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں 3,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے
گجرات، 12 جنوری: گاندھی نگر میں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کے موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی اور جموں کشمیر میں کاروبار کرنے کے امکانات اور مراعات پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، "جموں و کشمیر حکومت نے وائبرنٹ گجرات سمٹ کے دوران مختلف شعبوں میں 3,000 کروڑ روپے کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں مزید سرمایہ کاری دیکھنے کو ملے گی۔”
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کا بنیادی ڈھانچہ، ہنر مند اور تربیت یافتہ افرادی قوت، مضبوط اور متنوع معیشت، زندگی گزارنے میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور زراعت، سیاحت، صحت کی دیکھ بھال اور مینوفیکچرنگ میں منفرد صلاحیت جموں کشمیر کو سرمایہ کاری کے سب سے پرکشش مقامات میں سے ایک بناتی ہے۔ .
انہوں نے سرمایہ کاروں کو UT انتظامیہ کی طرف سے تمام ضروری تعاون کا یقین دلایا۔