• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی میں بڑھتے ہارٹ اٹیک

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-27
A A
0
موجودہ حکومت اورمدارس اسلامیہ کامستقبل 

موجودہ حکومت اورمدارس اسلامیہ کامستقبل 

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کشمیر میں گزشتہ مہینوں کے دوران متوفین کی ایک بڑی تعداد دل کا دورہ پڑجانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے جن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ طبی ماہرین کے نزدیک اموات کی وجوہات میں دل کا دورہ پڑنا تشویش ناک معاملہ ہے جس پر گہرائی کیساتھ تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال کروڑوں لوگوںکی موت دل کا دورہ پڑجانے سے واقع ہوتی ہے۔ دل کا دورہ یا ہارٹ اٹیک کی مختلف علامات طبی ماہرین نے بتائی ہے جن میں سینے میں درد یا دبائو محسوس ہونا، ٹھنڈا پسینہ آنا، کمزوری واقع ہونا تاہم کچھ ایسی بھی علامات ہیں جن سے بیشتر افراد ناآشنا ہی ہیں اور ایسی علامات کو معمولی سمجھ کر انہیں نظر انداز کردیا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے کسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر کسی انسان کو سانس لینے میں تکلیف محسوس ہورہی ہو یا سیڑھیا ں چڑھنے کے دوران گھٹن محسوس ہو تو یہ ہارٹ اٹیک کا صاف اور واضح اشارہ ہے۔ اکثر و بیشتر خواتین کے اندر سانس پھولنا عام سی بات ہے، تاہم اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ خون کا بہائو مسدود ہونے کی صورت میں سانس کے نظام پر اس طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ہارٹ اٹیک کی سب سے عام مگر خاموش علامت تھکاوٹ ہے کیوں کہ دل کے دورے سے قبل انسانی قلب سے خون کے بہائو میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے پٹھوں پر اضافی دبائو پڑتا ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے۔ اسی طرح بعض اوقات انسان کے کمر، ہاتھ یا سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے کیوں کہ یہ بھی ہارٹ اٹیک کی خاموش علامات میں شامل ہے۔ ڈاکٹروں کے بقول جب دل کے خلیات آکسیجن کی کمی کا شکار ہوں تو شریانوں سے آکسیجن سے بھر پور خون کی فراہمی مسدود ہوکر رہ جاتی ہے او راس صورت میں پٹھے درد یا جلن کی شکل میں اعصابی نظام کو مدد کے سگنل بھیجتے ہیں مگر چونکہ اس درد یا جلن کے دوران سینے میں روایتی بھاری پن محسوس نہیں ہوتا اس لیے لوگ اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔ اسی طرح معدے کے گڑبڑ اورگلے یا گردن یا جبڑے میں بے چینی پیدا ہوجا نا بھی ہارٹ اٹیک کی خاموش علامات ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران وادی کشمیر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے متعدد نوجوانوں نے اپنی جانیں گنوائیں جن میں صحافی بھی شامل ہیں۔ان نوجوانوں کی اچانک موت پر طبی ماہرین حیران و پریشان ہیں۔اگر چہ محکمہ صحت نے ہارٹ اٹیک کی وجوہات جاننے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی تاہم طویل وقت گزرنے کے باوجود ابھی تک پس پردہ حقائق عوام کے سامنے نہیں رکھے گئے جس پر عوامی حلقے دم بخود ہے۔اُمید ہے کہ تشکیل دی گئی جانچ کمیٹی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر حقائق کو وقت ضائع کئے بغیر منظر عام پر لائیگی تاکہ عوام ادویات کیساتھ ساتھ احتیاط سے بھی کام لے سکیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

اشیائے ضروریہ کی خریداری

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

بدعنوانیت اور بددیانتی ناقابل قبول

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سڑکوں پر انسانی جانوں کا اتلاف

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ادویات کی بے اعتدال قیمتیں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

وادی کی موسمی صورتحال اورباغ مالکان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ترقی کا منظرنامہ تبدیل ہوگیا ہے

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

صحت کا خیال رکھیں، لاپرواہی نہ کریں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سائنس، ٹیکنالوجی اور اخلاقی حدود

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سرکاری محکمہ جات میں محاسبہ کی ضرورت

2024-08-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.