نگران مانٹیرنگ ڈیسک
سری نگر// ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی، جس میں کئی بڑے سودے بھی شامل ہیں ۔سفیر نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اگلے چند دنوں اور ہفتوں میں توانائی سمیت کچھ بڑے سودے متوقع ہیں۔گور کے مطابق، مغربی ایشیا میں آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا معاملہ بھی ان کی 40 منٹ کی فون پر بات چیت کے دوران سامنے آیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان اس سال یہ تیسری فون کال تھی اور ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ امن مذاکرات کے بعد پہلی۔انہوں نے 2 فروری کو تجارتی معاہدے میں پیشرفت کا اعلان کرنے اور 24 مارچ کو مغربی ایشیا کی صورتحال پر بات چیت کی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ کال کا اختتام ٹرمپ کے وزیر اعظم سے کہنے کے ساتھ ہوا، "میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں کہ ہم سب آپ سے پیار کرتے ہیں”،۔








