• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشتوار میں بچائو آپریشن جاری

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-29
A A
0
کشتوار میں بچائو آپریشن جاری
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جموں کشمیر میں بادل پھٹنے سے ہوئی تباہی اور موسلا دھار بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں تیز بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے مچی تباہی کے بعد جموں و کشمیر میں موسمی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے تاہم موسلا دھار بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔سری نگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ پہلگام میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 18.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گیٹ وے آ قققف کشمیر سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سے8.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی یے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ یونین ٹریٹری کی سرمائی راجدھانی جموں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ جموں میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے قریب دو ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔دریں اثنا وادی کشمیر میں جمعرات کو صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا جس سے لوگوں کو سخت گرمیوں سے راحت نصیب ہوئی لیکن گزشتہ دو دنوں کی بارشوں سے شہر و گام کی سڑکیں کم جھیل جھرنے زیادہ نظر آرہی ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ متعلقہ حکام کی غفلت کی وجہ سے معمولی بوندا باندی سے سڑکیں زیر آب آکر مسافروں کے لئے وبال جان بن جاتی ہیں۔ ادھر ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں گذشتہ روز فلیش فلڈ کا واقعہ پیش آنے کے بعد لاپتہ ہونے والے 19 افراد کی تلاش کے لئے جمعرات کی صبح آپریشن بحال ہوا۔ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں بدھ کو بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں کے نیتجے میں سات افراد جاں بحق، ڈیڑھ درجن زخمی جبکہ 19 دیگر لاپتہ ہوئے تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

2026-05-02
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

2026-04-25
نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-24
پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

2026-04-23
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

ڈرگ مافیا سے نجات حاصل کرکے رہیں گے: لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-18
مودی کی دور اندیش قیادت میںہندوستان کا نیا عزم : لیفٹیننٹ گورنر

مودی کی دور اندیش قیادت میںہندوستان کا نیا عزم : لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-18
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page