• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-24
Reading Time: 1min read
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے فوج، جموں و کشمیر پولیس، سول اِنتظامیہ، سی اے پی ایف اور اہم سکیورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے افسران کوہائی الرٹ رہنے ، اِنٹلی جنس پر مبنی اِنسدادِ دہشت گردی آپریشنز بڑھانے اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرات کو بروقت اور مثر انداز میں ختم کرنے کی ہدایت دِی۔میٹنگ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، چیف سیکرٹری اتل ڈولو، ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات ،سپیشل ڈِی جی کوآرڈی نیشن پی ایچ کیو ایس جے ایم گیلانی، جی او سی 15 کور لیفٹیننٹ جنرل بلبیر سنگھ، جی او سی 16 کور لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ چندرکر بھارتی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اِنٹلی جنس بیورو پنکج ٹھاکر، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری امرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، اے ڈِی جی پی سی آئی ڈِی نتیش کمار صوبائی کمشنروں، ضلع ترقیاتی کمشنروں، آئی جی پیز، سول اِنتظامیہ، پولیس، فوج، سکیورٹی فورسز، اِنٹلی جنس ایجنسیوں اور شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے حالیہ خراب موسمی صورتحال اور خطے میں شدید بارشوں کے پیش نظر جاری شری امرناتھ جی یاترا کے لاجسٹک، حفاظتی اِنتظامات اور دیگر سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے بابا برفانی کے تمام یاتریوں کی حفاظت، فلاح و بہبود اور سہولیت کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام محکموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی محکمہ وار جائزہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، بجلی کے نظام اور پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کا سخت آڈِٹ کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ یاترا کے پہلے 20 دنوں کے دوران,91,000 3 لاکھ سے زائد یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یاترا کی بحالی کا فیصلہ مکمل طور پر موسمی حالات کے مطابق کیا جائے گا۔انہوںنے حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب سے بچا کے اقدامات کو مضبوط بنانے اور یاتراکے راستوںکے ساتھ تمام نالوں سے فوری طور پر ملبہ ہٹانے کی ہدایت دی۔انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ چوبیس گھنٹے آفات سے نمٹنے کی تیاری برقرار رکھی جائے، یاترا کے راستوں کو صاف رکھا جائے، صفائی و ستھرائی کے اِنتظامات مثر ہوںجبکہ راشن، رسوئی گیس، تیل خاکی اور ایمرجنسی طبی سامان کا وافر ذخیرہ ہر وقت دستیاب رہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے حکام کو ہدایت دی کہ یاترا کے راستے پر غیر رجسٹرڈ سروس فراہم کرنے والوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور صد فیصد پری پیڈ سروس سسٹم کو نافذ کیا جائے۔انہوں نے اِضافی پاور ڈی جی سیٹس، چوبیس گھنٹے طبی خدمات، مطلوبہ افرادی قوت، آکسیجن سلنڈروں اور ایمبولینسوں کی مناسب دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لئے ٹریفک کے مثر اِنتظام، گاڑیوں کی باقاعدہ جانچ، تمام آلات کو مکمل طور پر فعال رکھنے اور بروقت موسمی انتباہات جاری کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر خیمے میں لازمی طور پر آگ بجھانے والا آلہ موجود ہو اور یاترا کے راستوں پر وائلڈ لائف سے متعلق خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں۔انہوں نے شری امرناتھ جی کی پوتر یاترا کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لئے جموں و کشمیر پولیس، اِنڈین آرمی، سول اِنتظامیہ، سیکورٹی فورسز، شرائین بورڈ، سروس فراہم کنندگان، رضاکاروں، شراکت داروں اور شہریوں کی محنت اور لگن کو بھی سراہا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page