• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۱۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ترال: بادل پھٹنے سے لام نالے میں سیلابی صورتِ حال

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-30
A A
0
ترال: بادل پھٹنے سے لام نالے میں سیلابی صورتِ حال
FacebookTwitterWhatsapp

ترال سے 13 کلو میٹر دور لام نالے میں جو کہ ٹراؤٹ فشنگ کے لیے مشہور ہے، میں آج سہ پہر بادل پھٹنے کے ساتھ ہی زبردست سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ جس کی وجہ سے نزدیکی دیہات لام، سویہ ناڈ، ززبل، دیدار پورہ کی آبی اول آراضی کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ کئی مقامات پر اراضی کا بڑا حصہ بھی بہہ گیا ہے اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔سیلابی ریلوں سے دیدار پورہ کے مقام پر لکڑی کا عارضی پل بھی بہہ گیا ہے۔ فشریز محکمے کے زیر نگرانی اس نالے میں حال ہی میں رینبو ٹراؤٹ مچھلیوں کی اسٹاکنگ کی گئی تھی، جو اس سیلاب کی نظر ہوئی ہے۔ اسی طرح نالہ نارستان، بنگہ ڈار اور حاجن نالے میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔دیکھیں ویڈیوایک مقامی شہری نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد نالوں کے دوسرے اطراف پھنس گئے ہیں۔مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے پیدا ہوئی سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ لام نالے کی پر عارضی پل بہہ جانے سے وسیع آبادی کو اب مشکلات درپیش ہیں۔مزید پڑھیں:کپواڑہ میں بادل پھٹنے سے پُل ٹوٹاانہوں نے مطالبہ کیا کہ نالے پر رابطہ پل کے لیے انہوں نے اپنے فنڈس سے روپے واگزار کیے ہیں، لہٰذا پل کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نجی ہسپتالوں کے 275کروڑ روپے واجب الادا ,جموں و کشمیر کومالی چیلنجز کا سامنا، فنڈز کا حصول آسان نہیں: سکینہ نگران نیوز سری نگر// جموں و کشمیر سرکار نے منگل کے روز کہا کہ حکومت نجی ہسپتالوں کے واجب الادا تقریبا ً275 کروڑ روپے کے واجبات کا جائزہ لے رہی ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کو درپیش مالی رکاوٹوں کو تسلیم کرتے ہوئے مرحلہ وار ادائیگی کرے گی۔ یہاں ایک میڈیکل کیمپ افتتاح کے بعد وزیر صحت سکینہ ایتو نے نجی ہسپتالوں کو زیر التوا ادائیگیوں کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے، ذمہ داری کو تسلیم کیا اور کہا کہ حکومت مالی چیلنجوں کے باوجود بقایا واجبات کو ختم کرنے کے طریقہ کار پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا"یہ سچ ہے کہ نجی ہسپتالوں کی ادائیگیاں زیر التوا ہیں، اتنی بڑی ذمہ داری کو کلیئر کرنے میں کافی رقم درکار ہے، حکومت اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور ادائیگیوں کوادا کر دیا جائے گا،" ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔یونین ٹیریٹری کو درپیش مالی حدود کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ انتظامیہ وسائل کی رکاوٹوں سے نمٹ رہی ہے لیکن صحت عامہ کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا "یونین ٹیریٹری میں بہت سے مالی چیلنجز ہیں اور فنڈز کا حصول آسان نہیں ہے۔ تاہم، لوگوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے سمجھوتہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،" ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ محرم کے دوران صحت کی دیکھ بھال کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور جموں دونوں ڈویژنوں میں ڈاکٹروں کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنانے، ادویات کا مناسب ذخیرہ اور خون کے عطیہ کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو محرم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں قانون سازوں نے شرکت کی جنہوں نے پینے کے پانی کی فراہمی، صفائی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے متعلق مسائل کو اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ادویات اور ڈاکٹروں کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا ہے تاکہ کسی کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تاریخی جامع مسجد کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایتو نے پروجیکٹ کی تکمیل میں طویل تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کام بہت پہلے ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے وقف بورڈ پر زور دیا کہ وہ بحالی کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے مطلوبہ فنڈز کو ایک قسط میں جاری کرے۔

نجی ہسپتالوں کے 275کروڑ روپے واجب الادا ,جموں و کشمیر کومالی چیلنجز کا سامنا، فنڈز کا حصول آسان نہیں: سکینہ

2026-06-16
آدھار صرف شناختی ثبوت کیلئے استعمال کیا جائے،سپریم کورٹ کا مرکز اور ریاستوں کو نوٹس، جواب طلب

آدھار صرف شناختی ثبوت کیلئے استعمال کیا جائے،سپریم کورٹ کا مرکز اور ریاستوں کو نوٹس، جواب طلب

2026-06-16
مودی حکومت کے گورننس اصلاحات، جموں و کشمیرکی یوٹی منتقلی کے بعد وسیع تر حصوں تک پہنچ گئے: ڈاکٹر جتیندر

مودی حکومت کے گورننس اصلاحات، جموں و کشمیرکی یوٹی منتقلی کے بعد وسیع تر حصوں تک پہنچ گئے: ڈاکٹر جتیندر

2026-06-16
لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، ملک کے نئے آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، ملک کے نئے آرمی چیف مقرر

2026-06-13
سرینگر ہوائی اڈہ پر 15 جون کو یاتری ’سوودھا دیوس‘ تقریب

سرینگر ہوائی اڈہ پر 15 جون کو یاتری ’سوودھا دیوس‘ تقریب

2026-06-13
مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ' 'اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ‘ ‘اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

2026-06-13
رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

2026-06-13
امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

2026-06-13
سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

2026-06-13
دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

2026-06-13
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page